آپ کے موبائل کی ایک ایک تصویر چیک کرتے ہیں۔۔۔ شمالی کوریا سے متعلق ایسی باتیں جنہیں جان کر آپ کو اپنا ملک جنت لگے گا

image
 
انسان ایک آزاد ذی روح ہے۔۔۔۔جسے پابندیوں اور سختیوں میں جکڑا جائے تو وہ دماغی طور پر ایک الگ ہی کیفیت میں چلاجا تا ہے۔۔۔ جہاں دنیا میں ایسے ممالک موجود ہیں جنہیں خوشحال اور خوش ترین ملک جانا جاتا ہے وہیں ایک ملک پوری دنیا میں ایسا بھی ہے جسے سب سے سخت، سب سے مشکل اور سب سے زیادہ ڈپریشن سے بھرپور قرار دے دیا گیا ہے۔۔۔
 
 اس ملک کا نام ہے نارتھ کوریا۔۔۔نارتھ کوریا جانے کے لئے چائنہ کے شہر بیجنگ سے چوبیس گھنٹے کی ٹرین کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے۔۔۔آپ اگر اس ملک میں جانا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدہ کسی طے شدہ آرگنائزڈ گروپ کے ساتھ سفر کرنا پڑے گا۔۔۔
 
جیسے ہی آپ نارتھ کوریا کا بارڈر کراس کرتے ہیں تو سپاہی آپ کے پورے سامان کی اور آپ کی باقاعدہ تلاشی لیتے ہیں۔۔۔ اس دوران وہ آپ کے موبائل کی ایک ایک تصویر بھی چیک کرتے ہیں۔۔۔آپ کو کسی بھی ملٹری کے شخص کی تصویر لینے کی اجازت نہیں۔۔۔
 
image
 
آپ یہاں کوئی مذہبی کتاب، کوئی انٹرنیٹ ٹرانسمیٹر، کوئی حساس معلومات کچھ بھی نہیں لے جا سکتے۔۔نارتھ کوریا میں کسی بھی مذہب کو ماننے پر سخت پابندی ہے۔۔۔اس ملک میں یہ سب اس لئے بھی صحیح ہے کیونکہ یہ کسی جیل سے کم نہیں۔۔۔ یہاں شدید غربت ہے۔۔۔ اس ملک کا دنیا سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔ یہاں نا تو کوئی وائی فائی ہے، نا کوئی فیس بک، نا ہی کوئی دنیا سے رابطہ۔۔۔ یہ لوگ آئسولیشن میں رہتے ہیں۔۔۔
 
ایسا نہیں ہے کہ نارتھ کوریا میں باصلاحیت لوگ نہیں، یہاں بہترین کھیلنے والے، بہترین سرکس والے، بہترین اخلاق والے اور بہت اچھے باصلاحیت لوگ ہیں لیکن یہاں جو چیز سب سے اوپر ہے وہ ہے ملٹری، حکومتی فیصلے، ٹینک، گولا باری۔۔۔یہاں شدید غربت ہے اور اس کا ثبوت آپ کو ہائی وے پر ہی نظر آجائے گا جہاں چند ایک گاڑیاں ہی چلتی ہیں کیونکہ لوگوں کے پاس اتنے پیسے ہی نہیں کہ وہ یہ سب افورڈ کر سکیں۔۔۔
 
image
 
یہاں کوئی تجارت نہیں ہوتی۔۔۔ان کا سب کچھ انہی کے ملک میں بنتا ہے ارو نا ہی انہیں یہاں سے کوئی تجارت کرنے کی اجازت ہے۔۔۔یہاں کے لوگ کم بات کرتے ہیں اور ایک عجیب ڈپریشن ہے جو چند گھنٹوں میں کیا بلکہ چند لمحوں میں ہی آپ پر نمایاں ہو جائے گا اور جب آپ یہاں سے جائیں گے تو ان لوگوں کے لئے روئیں گے۔۔ کیونکہ یہ لوگ ڈپریش کے باقاعدہ مریض ہیں جن کے پاس سوائے اپنے لئے رونے کے اور کچھ نہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: