صرف چند قطرے اور چوہوں سے ہمیشہ کے لیے نجات - اگر چوہے پریشان کرتے ہیں تو یہ 5 ٹوٹکے آزما کر دیکھیں

image
 
یقیناً کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہوگا جو اپنے گھر میں چوہوں کو رکھنا چاہے گا کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں- لیکن اس کے باوجود یہ مخلوق اکثر گھروں میں ڈیرہ جما لیتی ہے اور گھر والوں کے لیے دردِ سر بن جاتی ہے- کیا آپ بھی چوہوں سے پریشان ہیں اور گھر میں دوڑتے ہوئے چوہوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں، تو آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں موجود چوہوں سے چھٹکارا پانے کے 5 آسان اور بہترین طریقے-
 
چوہوں کے دشمن
مختلف جانور چوہوں کے دشمن قرار دیے جاتے ہیں جیسے کہ بلی، عقاب، سانپ وغیرہ۔ یقیناً آپ سانپ تو گھر میں رکھ نہیں سکتے لیکن بلی ضرور پال سکتے ہیں- آپ کے گھر میں بلی آنے سے وہ آپ کے گھر میں موجود چوہوں کو کھا جائے گی، اور آپ کو اپنی بلی کے کھانے کے لیے خصوصی انتظام بھی نہیں کرنا پڑے گا- اس کے علاوہ کتوں کی بھی کچھ نسلیں ایسی ہیں جو چوہے شوق سے کھاتی ہیں-
 
ماؤس ٹریپ
گھر میں چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ایک اور بہترین طریقہ ماؤس ٹریپ کا استعمال ہے۔ ایک وقت تھا جب صرف ایک یا دو قسم کے ایسے آلات دستیاب ہوتے تھے۔ لیکن اب، چوہوں کو پھنسانے اور مارنے کے لیے طرح طرح کے جال دستیاب ہیں جیسے گلو ٹریپس، اسنیپ ٹریپ، الیکٹرانک ٹریپس وغیرہ۔ ان سب میں سے الیکٹرانک ٹریپس سب سے زیادہ کارآمد ہیں کیونکہ یہ چوہوں کو فوری طور پر مارنے کے لیے الیکٹرک شاک کا استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے ٹریپس بھی مناسب طریقے سے کام کرتے ہیں، لیکن اگر آپ انہیں استعمال کر رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ وہ بچوں کی پہنچ سے دور رہیں۔
 
image
 
چوہوں کو دیا جانے والا زہر
چوہوں سے نجات کے لیے مارکیٹ میں ایسے کئی زہر بھی موجود ہیں جو آپ کو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں- یہ دوائیں یا زہر آسانی سے مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں اور انتہائی سستے داموں ملتے ہیں اور مؤثر کام کرتے ہیں- انہیں کھانے کے بعد چوہے اگلے 24 گھنٹوں میں مر جاتے ہیں۔ لیکن، بہت سے لوگ ان کا استعمال نہیں کرتے کیونکہ یہ زہر بچوں کے لیے بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اگر ان کا استعمال کریں تو بچوں سے متعلق بھی احتیاط اختیار کریں-
 
پودینہ بھی معاون
پودینہ ایک ایسی شے ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں لیکن اس کی تیز خوشبو کیڑوں وغیرہ کو پسند نہیں ہوتی- انسانوں کو یہ خوشبو تروتازہ کرتی ہے جبکہ چوہے اس بو سے بھاگتے ہیں- اس لیے اپنے گھر سے چوہوں کو بھگانے کے لیے روئی کی گولیاں بنائیں اور ان پر پودینے کے تیل کے قطرے لگا دیں اور ان گولیوں کو پورے گھر میں مختلف مقامات پر رکھ دیں- چوہے خود ہی گھر چھوڑ کر بھاگ جائیں گے-
 
image
 
چوہے آخر آتے کیوں ہیں؟
یہ بھی سوچیں کہ چوہے آخر آپ کے گھر میں ہی کیوں آتے ہیں اور وہ یہاں سے نکلنا کیوں نہیں چاہتے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ انہیں یہاں سے کھانے کو بہت کچھ مل رہا ہے اور وہ بھی بغیر کسی خطرے کے- اپنی غذاؤں کو اچھی طرح پیک کر کے رکھیں اور انہیں محفوظ بنائیں- جب کھانے کی چیزیں چوہوں کی پہنچ سے دور ہوں گی تو وہ بھی آپ کا گھر چھوڑ جائیں گے- اس کے علاوہ ڈسٹ بن بھی گھر سے دور رکھیں تاکہ چوہے آپ کے گھر کا رخ کرنے کے بارے میں بالکل بھی نہ سوچیں-
YOU MAY ALSO LIKE: