نئی ایپ پاکستانیوں کی زندگی بدل دے گی ۔۔ ایلون مسک نے ٹیکنالوجی کے نئے پراجیکٹ کا اعلان کر دیا

img
عالمی طور پر شہرت حاصل کرنے والے ایلون مسک جو کہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ہیں، اب ایک نیا اعلان کر چکے ہیں۔
اس اعلان سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین فائدہ بھی اٹھا سکیں گے جبکہ اس سے دنیا میں کافی تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔
حال ہی میں ٹوئیٹر خریدنے کے معاہدے پر رضامندی کے بعد ایلون مسک نے ایک نیا اعلان کیا ہے، جو کافی دلچسپی بھی حاصل کر رہا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایلون مسک نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئیٹ کیا، جس کے مطابق ٹوئیڑ کو خریدنا، ایکس، دی ایورتھنگ ایپ کی بنیاد رکھنے کی طرف تیز رفتار قدم ہے۔
img
ایورتھنگ ایپ کیا ہے؟
یہ ایپ دراصل عام ایپ جیسا ہی ہوتی ہے، لیکن فرق یہ ہے کہ یہ آل ان ون ہوتی ہے۔ جس کے ذریعے صارف روازنہ کے کاموں میں اس کا استعمال کر سکتا ہے، جیسے کہ سامان خریدنا، آرڈر کرنا، بلوں، فیس کی ادائیگی سمیت ہر وہ کام ممکن ہے، جس میں پیسوں کا لین دین ہوگا۔
دوسری جانب بچوں، بوڑھوں، خواتین، جوان سمیت مرد یعنی ہر طبقہ اس ایورتھنگ ایپ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
بات کی جائے پاکستان کی تو یہاں ایسی ایپ کامیاب نہیں ہو سکی، اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، تاہم کئی ایشیائی ممالک میں کامیاب ہو چکی ہے۔
اگر یہ ایپ پاکستان میں بھی آتی ہے، تو اس سے صارفین گھر بیٹھے، بلوں، فیس کی ادائیگی، ٹکٹ بکنگ، روزمرہ کے کام، سمیت کئی کام باآسانی کر سکتے ہیں۔
Total Views: 1591

Reviews & Comments