مسئلہ جتنا بھی بڑا ہو اس کا حل چٹکی بجاتے ہی پائيں، کچھ بڑے مسائل کے بہت آسان حل جو زندگی آسان بنا دیں

ایک تخلیقی شخص وہ ہوتا ہے جو نئے آئیڈیاز لے کر آ سکتا ہے اور انہیں قابلِ عمل بنا سکتا ہے۔ انسانی تخلیقی صلاحیتیں لامحدود ہیں، اور بعض اوقات اس سطح تک پہنچ جاتی ہیں جس کا ہم تصور یا پیش گوئی بھی نہیں کر سکتے- ہماری روزمرہ کی زندگی میں بھی یہ صلاحیتیں کام آسکتی ہیں بس سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے- ایسے ہی چند لوگوں کے منفرد آئیڈیاز آپ یہاں دیکھیں اور خود بھی ایسے ہی اپنے مسائل کا حل تلاش کریں-
 
image
بزرگوں کے سہارے یعنی واکر کا ایک منفرد استعمال اسے باربی کیو کے لیے گِرل اسٹینڈ میں تبدیل کردیا گیا-
 
image
بچے کو بذریعہ اسٹیکر پیغام کے ساتھ گھر بھیجا گیا تاکہ گھر والوں کو یاد دلایا جاسکے کہ اب آنے والا دن تصویر کا دن ہے-
 
image
صابن دانی نہ ہو تو بیسن پر سے صابن کا پھسلنا تو ایک عام بات ہے لیکن ایک صارف الاسٹک بینڈ کو صابن کے نیچے رکھ کر اس مسئلے کا منفرد حل نکالا-
 
image
فلش ٹینک کا ہینڈل ٹوٹ گیا ہے تو اس کا حل بھی موجود ہے٬ آخر رینج پانا کس کام آئے گا-
 
image
ایک قسم کا سوئمنگ پول جو بڑوں کو نہ سہی بچوں کو تو تفریح فراہم کرسکتا ہے-
 
image
ایک سست انجینئیر کی زبردست مثال٬ اس وقت ابلتے ہوئے پانی پر نظر رکھنے کا بہترین طریقہ جب آپ دوسرے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے ہوں-
 
image
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ فون/آئی پیڈ اسٹینڈ کے لیے ٹیپ کنٹینرز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں؟
 
image
یقیناً صرف ایک تالے کی مدد سے اپنے بیگ کو محفوظ بنانے کا اس سے بہترین حل اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا-
 
image
مارکیٹ میں دستیاب فوڈ کلپ میں ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کا بھی آسان حل موجود ہوتا ہے جس سے آپ آخر تک یہ ٹیوب استعمال کرسکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: