جمعہ:ساٹھ سنتیں اور آداب

جمعہ سید الایام ہے، اسے ہفتے کے تمام دنوں پر فضیلت حاصل ہے۔ اس میں بہت سے مخصوص کام کرنے کا ذکر احادیثِ مبارکہ میں آیا ہے، لیکن عام طور سے لوگ جمعے کی سنتوں کے عنوان سے صرف بارہ چودہ چیزوں کے بارے میں ہی جانتے ہیں۔ یہاں جمعے سے متعلق ساٹھ سنن و آداب کو باحوالہ درج کیا جا رہا ہے، انھیں تحقیق و تفحص سے لکھا گیا ہے، آپ بھی غور سے پڑھیے، ان پر عمل کرنے کی کوشش کیجیے اور دوسروں تک پہنچائیے۔
[۱] ہفتے کے دنوں میں جمعے کوسب سے افضل سمجھنا۔[ابوداود]
[۲]جمعے کی ادایگی میں غفلت نہ برتنا۔[دارمی]
[۳] جمعے کے دن میں دوسرے دنوں سے زیادہ نیکی کرنا اور گناہ سے بچنا۔[مصنف ابن ابی شیبہ]
[۴]درود شریف خوب کثرت سے پڑھنا۔[ابوداود]
[۵]شبِ جمعہ میں سورہ یٰس کی تلاوت کرنا۔[الترغیب]
[۶]جمعے کے دن میں سورہ یٰس کی تلاوت کرنا۔[کنزالعمال]
[۷] جمعے کے دن میں سورہ دخان کی تلاوت کرنا۔[دارمی]
[۸] جمعے کی رات میں سورہ کہف کی تلاوت کرنا۔[دارمی]
[۹] جمعے کے دن میں سورہ کہف کی تلاوت کرنا۔[مستدرک حاکم]
[۱۰]جمعے کے دن میں سورہ صافّات کی تلاوت کرنا۔[کنزالعمال]
[۱۱] جمعے کے دن میں سورہ ہود کی تلاوت کرنا۔[دارمی]
[۱۲]جمعے کے دن میں سورہ آلِ عمران کی تلاوت کرنا۔[معجم کبیر طبرانی]
[۱۳]جمعے کے دن نمازِ فجر سے پہلے (تین مرتبہ) استغفار پڑھا۔[معجم اوسط طبرانی]
[۱۴] جمعے کے دن نمازِ فجر میں سورہ الم سجدہ اور سورہ دہر پڑھنا۔[بخاری]
[۱۵] غسل کرنا۔[سنن دارمی]
[۱۶] اپنی بیوی کو غسل کروانا(یعنی شبِ جمعہ میں صحبت کرنا)۔ [ترمذی]
[۱۷] مسواک کرنا۔ [بخاری]
[۱۸] تیل لگانا۔ [بخاری]
[۱۹]ناخن تراشنا۔[کنزالعمال]
[۲۰]مونچھیں کتروانا۔[شعب الایمان بیہقی]
[۲۱] خوش بو لگانا۔ [نسائی]
[۲۲] موجود لباس میں سے سب سے بہتر لباس پہننا۔ [ابن ماجہ]
[۲۳]جمعے کے دن سے نئے لباس کی ابتدا کرنا۔[فیض القدیر شرح الجامع الصغیر]
[۲۴]ممکن ہو تو جمعے کے لیے کوئی لباس خاص رکھنا۔[ابوداود]
[۲۵] جمعے کے خاص لباس کو نمازِ جمعہ کے بعد تبدیل کر دینا۔ [معجمِ اوسط طبرانی]
[۲۶] نمازِ جمعہ کے لیے جلد جانا۔ [بخاری]
[۲۷] ممکن ہو تو پیدل چل کر جانا۔[ترمذی]
[۲۸] جمعے کے لیے سکینہ و وقار کے ساتھ جانا۔[مجمع الزوائد]
[۲۹] ساتھ میں بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان نہ بیٹھنا۔ [ابن ماجہ]
‏‏[۳۰] گردنیں پھلانگ کر آگے نہ بڑھنا۔[ابواداود]
[۳۱] جمعے کی نماز سے پہلے حلقہ بنا کر نہ بیٹھنا۔ [ابوداود]
[۳۲]اگلی صف میں بیٹھنے کی کوشش کرنا۔ [ابوداود]
[۳۳]امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔ [ابوداود]
[۳۴]کسی شخص کو اٹھا کر اس کی جگہ نہ بیٹھنا۔ [بخاری]
[۳۵] حسبِ گنجائش نفلیں پڑھنا۔[بخاری]
[۳۶] نیند کا غلبہ ہو تو جگہ تبدیل کر لینا۔ [ترمذی]
[۳۷]کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچانا۔[ابوداود ]
[۳۸] کوئی بے ہودہ اور لغو بات نہ کرنا۔[ابن ماجہ]
[۳۹] دعاؤں کا اہتمام کرنا۔[ابوداود]
[۴۰] قبولیتِ دعا کی ساعت تلاش کرنا۔[مصنف ابن ابی شیبہ]
[۴۱]دعا کی قبولیت کی گھڑی-خاص طور سے عصر سے غروبِ آفتاب کے درمیان- تلاش کرنا۔[ترمذی]
[۴۲]خطبے کے دوران امام کی طرف متوجہ رہنا۔[ابن ماجہ]
[۴۳]شروع خطبے سے شریک رہنا۔[ترمذی]
[۴۴]خطبہ غور سے سننا۔[ترمذی]
[۴۵]خطبہ سننے کے دوران دونوں پاؤں کھڑے کر کے،انھیں ہاتھ وغیرہ سے گھیر کر نہ بیٹھنا۔[ابوداود]
[۴۶]خطبے کے دوران کوئی بات نہ کرنا،حتی کہ کسی کو خاموش رہنے کے لیے بھی نہ کہنا۔[ترمذی]
[۴۷] کنکری یا چٹائی وغیرہ سے نہ کھیلنا۔[ترمذی]
[۴۸]جمعے کی نماز میں سورہ اعلیٰ اور سورہ غاشیہ یا سورہ جمعہ اور سورہ منافقون پڑھنا۔[مسلم]
[۴۹] نماز کو خطبے سے طویل کرنا۔[مسلم]
[۵۰] جمعے کے فرضوں کے بعد سنت/نفل نماز کے لیے (ذرا سی ) جگہ تبدیل کر لینا۔ [ابوداود]
[۵۱]جمعے کے فرضوں سے پہلے چاررکعت سنت پڑھنا۔[ترمذی]
[۵۲]جمعےکے فرضوں کے بعد چار؍ چھے رکعت سنت پڑھنا۔[ابوداود]
[۵۳] نمازِ جمعہ کے بعد سورہ فاتحہ، اخلاص، فلق اورناس سات سات مرتبہ (یعنی وردِ ضامن) پڑھنا۔[مصنف ابن ابی شیبۃ]
[۵۴] جمعے کی نماز سے فراغت کے بعد روزی کی تلاش میں نکلنا۔ [سورۃالجمعہ]
[۵۵] دوپہر کا کھانا جمعے کی نماز کے بعد کھانا۔[ترمذی]
[۵۶] قیلولہ بھی جمعے کی نماز کے بعد کرنا۔[بخاری]
[۵۷]عصر کی نماز کے بعد ۸۰؍مرتبہ یہ درودپڑھنا:أللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلٰی آلِه وَسَلِّم تَسلِیمًا۔[القول البدیع]
[۵۸]جمعے کے دن صدقہ کرنا۔[مصنف ابن ابی شیبہ]
[۵۹]جمعے کے دن مرحوم والدین کی قبر کی زیارت کرنا۔[شعب الایمان بیہقی]
[۶۰]جمعے کے دن یا رات میں فوت ہونے والے کی لیے اچھی امید رکھنا۔ [ترمذی]
 

Maulana Nadeem Ahmed Ansari
About the Author: Maulana Nadeem Ahmed Ansari Read More Articles by Maulana Nadeem Ahmed Ansari: 285 Articles with 306572 views (M.A., Journalist).. View More