واٹس ایپ کمیونٹی۔۔۔ اب 22000 افراد کو پیغام بھیجیں وہ بھی ایک ساتھ، جانیے اسے استعمال کرنے کا طریقہ

img
پیغام رسانی کی مشہور ویب سائٹ واٹس ایپ کا بالآخر وہ فیچر سامنے آچکا ہے جو گذشتہ ایک سال سے خبروں میں تھا اور جس پر کام چل رہا تھا۔
اس فیچر کا نام ہے واٹس ایپ کمیونٹی ہے۔ اس فیچر کا آپشن اینڈرائڈ صارفین کو واٹس ایپ کی مین چیٹ اسکرین کے اوپر بائیں کونے کی جانب شو ہوگا جبکہ آئی فون یوزرز کو مین چیٹنگ اسکرین کے نیچے شو ہوگا۔ اور جن صارفین کے پاس یہ فیچر شو نہیں ہورہا وہ اپنے واٹس ایپ کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔
اس دلچسپ فیچر کی خصوصیت کے بارے میں مزید تفصیلات موجود ہیں۔
واٹس ایپ کمیونٹی فیچر کہاں شو ہوگا؟
اس کے آپشن کو کلک کرتے ہی آپ کمیونٹیز میں شامل گروپس اور چیٹس کو دیکھ سکتے ہیں، یہ فیچر ڈیسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہے۔ اس فیچر کا فائدہ عام صارف کے بجائے ان لوگوں کو ہوگا جو اپنا بزنس کرتے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
img
واٹس ایپ کمیونٹی فیچر کا فائدہ کیا ہے؟
شروعات میں واٹس ایپ گروپ میں آپ لوگ 256 میمبرز شامل کر سکتے تھے پھر واٹس ایپ نے اس حد کو بڑھا کر 512 کردیا اور کچھ روز قبل دوبارہ میمبرز کی تعداد بڑھا کر 1024 تک کردی گئی۔ آپ اپنے ایک واٹس ایپ گروپ کے اندر 1024 لوگوں کو شامل کر سکتے ہیں اور اسی طرح آپ واٹس ایپ کمیونٹی کے اندر22 گروپس کو ایڈ کرسکتے ہیں اور اسی طرح ایک کمیونٹی میں 22 ہزار لوگوں کے شامل کرکے ایک ہی وقت میں پیغام بھیج سکتے ہیں جو کہ اس فیچر کا سب سے بڑا فائدہ ہے۔
واٹس ایپ کمیونٹی فیچر کام کیسے کرتا ہے؟
واٹس ایپ کمیونٹی بنانے کے لیے، صارفین کو کمیونٹی ٹیب پر کلک کرنا ہے اور پھر اسٹارٹ یور کمیونٹی کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔ اپنی کمیونٹی کے لیے پروفائل تصویر کے ساتھ نام اور تفصیلات کرنی ہیں۔اس کے بعد آپ کمیونٹی ونڈو میں داخل ہوجائیں گے۔ پھر آپ نے اپنی کمیونٹی میں نام درج کرنا ہے اور اس کے نیچے تفصیلات بتانی ہے کہ یہ کس کیٹیگری کی ہے جیسا کہ فیملی گروپس، اسکول گروپس دوستوں کا گروپس وغیرہ۔
پھر آپ نے اپنی پسند کی کوئی بھی پروفائل پکچر لگانی ہے اور اس طرح واٹس ایپ کمیونٹی فیچر قائم ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کمیونٹیز ایک بہترین جگہ ہوگی جہاں گروپ ایڈمنز کو پلیٹ فارم پر گروپس پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔
Total Views: 2022

Reviews & Comments