کوئی 7 بار موت سے بچا تو کوئی راتوں رات کروڑ پتی ہو گیا، دنیا کے کچھ خوش قسمت افراد جو مثال بن گئے

image
 
اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کر دیتا ہے مگر یہ ہر انسان کے ساتھ نہیں ہوتا ہے بلکہ کچھ قسمت کے دھنی افراد ہی ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر قسمت مہربان ہوتی ہے اور وہ کبھی موت سے آنکھ مچولی کھیل کر زندگی کی طرف لوٹ آتے ہیں یا ان کی کوئی لاٹری لگ جاتی ہے یا کوئی پوشیدہ خزانہ مل جاتا ہے اور یہ لوگ راتوں رات کروڑ پتی بن جاتے ہیں- ایسے ہی کچھ افراد کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: ایڈولف ساکس
ایڈولف ساکس جو کہ 1814 میں پیدا ہوا تھا جو کہ ایک موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ سیکسو فون نامی موسیقی کے آلے کا بھی خالق تھا- اس کے بارے میں بچپن سے اس کی ماں کا خیال تھا کہ اس کا بیٹا ایک بہت بدقسمت انسان ہے مگر اس کی زندگی میں کئی بار ایسے مواقع آئے جب اس نے موت کو شکست دے کر خود کو قسمت کا دھنی ثابت کیا- بچپن میں وہ ایک بار تین منزلہ عمارت سے گرا اور اس کا سر ایک چٹان سے ٹکرا گیا۔ اسی طرح ایک بار اس نے سلفیورک ایسڈ کا پورا پیالہ بھر کر پی لیا اور ایک بار سوئی نگل لی ایک بار بارود کے جلنے کے سبب بری طرح جھلس گیا۔ ایک بار ڈوب گیا مگر اس کو بچا لیا گیا اس کےعلاوہ کئی بار بیماری کی وجہ سے بستر مرگ تک پہنچا اور ہر بار زندگی کی طرف لوٹ آیا اس کو ڈاکٹر حضرات ایک معجزہ قرار دیتے تھے-
image
 
2: کیون ہیلر
کیون ہیلر ساحل سمندر کے کنارے میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے سونے اور دوسری دھاتوں کی تلاش کرتا تھا اور یہی اس کی گزر بسر کا ذریعہ تھا- مگر 1980 میں ہمیشہ کی طرح جب کیون سونے کی تلاش میں نکلا تو ساحل پر اس کے میٹل ڈٹیکٹر نے اس کو اشارہ دیا جب اس نے اس جگہ کو جاکر کھودا تو اس کو سونے کا سب سے بڑا ٹکڑا ملا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل اتنا بڑا ٹکڑا تلاش کرنے میں کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکا-
image
 
3: بل مورگن
دوہری خوش قسمتی کا سامنا کرنے والے فرد کے بارے میں جاننا ہو تو اس کے لیے بل مورگن سے زيادہ اچھی کوئی مثال نہیں مل سکتی ہے۔ بل مورگن ایک ٹریفک حادثے کےنتیجے میں اس حد تک زخمی ہو گیا کہ اس کے دل نے دھڑکنا چھوڑ دیا اور چودہ منٹ تک اس کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا- مگر اس کے بعد اس کے دل نے تو دھڑکنا شروع کر دیا مگر وہ 12 دن تک کے لیے کوما میں چلا گیا۔ اور اس کے خاندان والوں کو یہ محسوس ہو رہا تھا کہ وہ کبھی دوبارہ زندگی کی طرف نہ لوٹ سکے گا انہوں نے اس کی لائف سپورٹ آلات بھی ہٹا دیے اور اس وقت مورگن دوبارہ زںدگی کی طرف لوٹ آیا- یہ نئی زندگی مورگن کے لیے انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئی کیونکہ صحت مند ہونے کے بعد اس نے جیسے ہی پہلی لاٹری لی تو اس کی انعام میں گاڑی نکل آئی- جب میڈيا والوں کو اس کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے چیک کرنے کے لیے اس کو ایک اور لاٹری کھولنے کا کہا اور اس بار نکلنے والا انعام دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی مالیت کا تھا جس نے اس کی زںدگی کو تبدیل کر کے رکھ دیا-
image
 
4: محمد بشیر عبدلخدا
یہ بھارتی دبئی میں نوکری کے سبب رہائش پزير تھا اس پر قسمت ایک بار نہیں بلکہ دو بار مہربان ہوئی۔ چھٹیوں پر جب محمد بشیر بھارت جانے لگا تو اس نے ڈيوٹی فری شاپ سے ایک لاٹری ٹکٹ خریدا اور بھارت چھٹیوں کے لیے چلا گیا- چھٹیوں سے واپسی پر جب وہ واپس دبئی پہنچا تو کریش لینڈنگ کے سبب اس کے جہاز میں آگ لگ گئی اور اس وقت میں بچنے والوں میں وہ اور اس کے ساتھ ایک اور مسافر تھا- ائير پورٹ پر جان بچ جانے پر جب وہ واپس گھر آیا تو یہ جان کر حیران رہ گیا کہ صرف اس کی جان ہی نہیں بچی بلکہ اس کی لاٹری پر اس کا ایک ملین ڈالر کا انعام بھی نکل آیا اور اس طرح سے اس پر دو بار قسمت مہربان ہوئی-
image
 
5: رائے سلیون
رائے سلیون کا شمار ان حیرت انگیز افراد میں ہوتا ہے جو آسمانی بجلی کو بہت ہی پسند تھا اور زںدگی بھر میں اس پر سات بار آسمانی بجلی گری اور ہر بار وہ اس سے نہ صرف زندہ بچ گیا- مگر اس کے حوالے سے سب سے افسوناک بات یہ ہے کہ سات بار آسمانی بجلی گرنے سے تو وہ بچ گیا مگر محبت میں ناکامی کو برداشت نہ کر سکا اور اس نے خودکشی کر کے خود اپنے آپ کو ہلاک کر دیا-
image
 
یہ سارے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بے شک اس دنیا میں ایک طاقت ایسی بھی ہے جو جب کسی کو نوازنا چاہتا ہے تو چـھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے-
 
 
YOU MAY ALSO LIKE: