یہ تو صرف ایک ہفتے ہی زندہ رہتی ہیں٬ دنیا کے 7 جانور جن کی زندگی 1 سال سے بھی کم ہوتی ہے

image
 
آپ نے اکثر طویل ترین زندگی رکھنے والے جانوروں کے بارے میں تو ضرور پڑھا ہوگا جن کی عمریں کئی کئی سال تک ہوتی ہیں- لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے 7 ایسے جانوروں کے بارے میں بتائیں گے جن کی عمریں انتہائی مختصر ہیں- ان میں سے بعض جانور تو صرف چند ہفتے کی زندگی رکھتے ہیں-
 
Labord's Chameleon
یہ چھوٹا سا رینگنے والا جانور مڈغاسکر میں پایا جاتا ہے اور اس کی زندگی کا دورانیہ بہت مختصر ہے جو کہ صرف ایک سال کے عرصے پر محیط ہے-
image
 
Mayfly
یہ کیڑے لاروا کے مرحلے میں لمبے عرصے تک موجود رہ سکتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ نشوونما پاتے ہیں، تب ان کی زندگی کے دن زیادہ نہیں ہوتے۔
image
 
Dragonfly
ڈریگن فلائی ایک عام اڑنے والا کیڑا ہے جو کہ زیادہ تر برساتی علاقوں میں پایا جاتا ہے لیکن اس کیڑے کی زندگی بھی صرف 6 ماہ تک کی ہوتی ہے-
image
 
Fly
یوں تو مکھیاں جب چاہیں کسی کے بھی ناک میں دم کر کے رکھ سکتی ہیں لیکن حقیقت میں ان کا اپنا دم صرف 15 سے 30 دنوں میں نکل جاتا ہے اور یوں ان کی زندگی کا خاتمہ ہوجاتا ہے-
image
 
Worker bee
کارکن شہد کی مکھیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ماہ تک زندہ رہ سکتی ہیں، البتہ رانی مکھی کی عمر چار سال تک پہنچ سکتی ہے.
image
 
Ant
چیونٹی ایک ایسا کیڑا ہے جو دنیا کے تقریباً ہر حصے میں پایا جاتا ہے اور اس کا تعلق حشرات الارض کے خاندان سے ہوتا ہے- چیونٹی کی عمر بھی مختصر ہوتی ہے اور یہ صرف 1 ماہ سے تھوڑا زیادہ ہی زندہ رہتی ہے-
image
 
Monarch butterfly
تتلیاں اپنے مختلف رنگوں کی وجہ سے بےحد پسند کی جاتی ہیں لیکن یہ خاص تتلیاں ایک ہفتے سے زیادہ سے زیادہ چھ ہفتے تک زندہ رہتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: