چاندی کے زیور کو کیچپ میں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ گھر کے بڑے مسئلے کا ایسا حل جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image
 
ان دنوں گھریلو اشیاﺀ کی صفائی کے بہت سے طریقے آپ کو سوشل میڈیا پر دکھائی دیتے ہیں جن میں سے اکثر تو بہت ہی عجیب اور حیران کن ہوتے ہیں- لیکن ان میں سے ہر طریقہ آپ کا مسئلہ حل نہیں کرتا- تاہم ہم یہاں مختلف چیزوں کی صفائی کے چند ایسے آسان گھریلو طریقے بتا رہے ہیں جو آپ کے مختلف مسائل کو حل کرسکتے ہیں-
 
کلیننگ پروڈکٹ
یہ واقعی ایک عجیب بات ہے کہ لوگ صفائی ستھرائی کی مصنوعات پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں جبکہ یہی کام سستے طریقوں سے بھی ہوسکتا ہے- یہ طریقے آپ کے گھر کی سطحوں کو نقصان پہنچائے یا آپ کے ہاتھوں پر زہریلے باقیات چھوڑے بغیر مؤثر ثابت ہوتے ہیں-
image
 
ٹوتھ پیسٹ
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے کھڑکیوں کے شیشے اور آئینے کو ٹوتھ پیسٹ سے ٹھیک کر سکتے ہیں؟ جی ہاں ان دونوں چیزوں پر آنے والی خراشوں کو آرام سے صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ایک نرم کپڑے پر لگا کر اس سے خراشوں کو صاف کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا شیشہ پہلے سے بھی زیادہ صاف اور چمکدار دکھائی دے گا-
image
 
فریج میں کافی
اگر آپ کے فریج سے ناگوار بو آرہی ہے یا پھر آپ اسے صاف کرنا بھول گئے ہیں تو کافی اس سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے- بس تھوڑی کافی لیں اور اسے ایک چھوٹے سے پیالے میں فریج کے اندر رکھیں۔ یہ ایک بہترین فریج ڈیوڈرنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔
image
 
کیچپ
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کیچپ اور کیلے کی مدد سے اپنے قیمتی چاندی کے زیور صاف کر سکتے ہیں؟ کیچپ ان حیران کن اشیاء میں سے ایک ہے جو چاندی کی اشیاﺀ کی چمک واپس لا سکتی ہے- بس ایک پلیٹ میں کیچپ ڈالیں اور چاندی کے آئٹم کو اس وقت تک اس میں رکھیں جب تک کہ وہ مکمل طور پر ڈوب نہ جائے۔ اسے 10 منٹ تک رہنے دیں اور پھر آپ چاندی کو نکال کر گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ اس چمک دمک دیکھ کر حیران رہ جائیں گے-
image
 
دستانے دوبارہ استعمال کرنا
صفائی کی ایک اور حیران کن حقیقت یہ ہے کہ آپ کو اپنے دستانے دوبارہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اگرچہ یہ آپ کے ہاتھوں کو ڈھانپنے اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہاتھ گندے نہ ہوں۔ لیکن دستانے کا دوبارہ استعمال درحقیقت ان سطحوں کو گندا بنا دیتا ہے جن کو آپ صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پ جہاں بھی جائیں ان پر موجود جراثیم ساتھ لے جاتے ہیں! اس کے بجائے اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم از کم 20 سیکنڈ تک اچھی طرح دھوئیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: