کیا آپ کے باس میں بھی یہ عادتیں ہیں کیونکہ ۔۔ وہ پانچ باتیں جن سے اچھے اور برے باس کا اندازہ لگانا باآسانی ممکن

image
 
کیا آپ خود کو اپنے دفتر یا ادارے میں کمتر محسوس کرتے ہیں، کیا آپ بھی آپ کے ساتھ منفی رویہ رکھتا ہے، کیا آپ بھی اپنے باس کی وجہ سے تناؤ محسوس کرتے ہیں یا باس کی موجودگی آپ کیلئے تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ آئیے آپ کو 5 ایسی باتیں بتائیں جن کی مدد سے آپ کو اپنے باس کے اچھے یا برے ہونے سے متعلق اندازہ لگانے میں آسانی ہوگی۔
 
بات چیت
اچھے باس میں سب سے بڑی خوبی بات چیت کا انداز ہوتا ہے لیکن برا باس ہمیشہ بات چیت کے بجائے احکامات اور ڈانٹ ڈپٹ پر زیادہ فوکس کرتا ہے۔ ایک اچھا باس ملازمین کی رائے اور مسائل پر بات چیت کو ترجیح دیتا ہے لیکن برا باس ملازم سے بات کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔ آپ کا باس آپ یا دوسرے ملازمین سے کیسے پیش آتا ہے، آپ ان باتوں سے ان کے اچھے یا برے ہونے کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔
 
image
 
بے اعتمادی
اچھا باس ہمیشہ اپنے ملازمین پر بھروسہ کرتا ہے اور ان کو مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن برا باس کبھی بھی دوسروں پر بھروسہ نہیں کرتا اور خود کو ہمیشہ غیر محفوظ تصور کرتا ہے جس کی وجہ سے کمانڈ کسی کے حوالے کرنے سے کتراتا ہے ۔ کسی بھی باس کے اعتماد اور بے اعتمادی کا ادارے کی ترقی اور تنزلی میں بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ اب آپ اپنے ادارے کی ترقی و تنزلی اور باس کے اعتماد کا اندازہ خود کرسکتے ہیں۔
 
کریڈٹ
ایک اچھا باس یہ جانتا ہے کہ تعریف کسی بھی ملازم کیلئے بونس سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور اچھا باس اپنے ملازمین کی بوقت ضرورت دل کھول کر تعریف کرتا ہے اور کریڈٹ بھی دیتا ہے لیکن برا باس کریڈٹ دینا تو دور تعریف کرنا بھی گوارا نہیں کرتا اور ہمیشہ اپنی ذات کی بڑائی میں مصروف رہتا ہے۔ آپ کے باس میں دونوں میں کونسی عادت ہے، یہ فیصلہ کرلیں۔
 
تضحیک
اچھا باس کبھی بھی کسی بھی صورت اپنے ملازم کی تضحیک نہیں کرتا بلکہ غلطی یا کوتاہی پر بھی مہذب انداز میں تنبیہ کرتا ہے لیکن برا باس چھوٹی سی بات پر بھی سب کے سامنے آپ کو ڈانٹ یا بے عزت کرسکتا ہے۔ آپ کا باس آپ کے ساتھ کیسے پیش آتا ہے، اچھے برے کا فیصلہ کوئی مشکل نہیں۔
 
image
 
پسندیدگی
کچھ باس ایسے ہوتے ہیں جن کی موجودگی ملازمین کیلئے اطمینان اور خوشی کا سبب ہوتی ہے جبکہ کچھ باس ایسے ہوتے ہیں جن کے آتے ہی دفتر کے ماحول تناؤ آجاتا ہے اور ملازمین کھنچاؤ محسوس کرتے ہیں۔ آپ کے باس اچھے ہیں یا برے ، آپ اور دوسرے ملازمین باس کی موجودگی میں کتنا پرسکون محسوس کرتے ہیں خود فیصلہ کرلیں اور دوسروں کو بھی فیصلہ کرنے میں مدد کریں۔
YOU MAY ALSO LIKE: