ایک پاگل شہنشاہ اور نمک کا انوکھا استعمال٬ 7 دلچسپ حقائق جو قدیم ترین شہر روم کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں

image
 
روم ایک خوبصورت اور بہت قدیم شہر ہے۔ قدیم کے باوجود یہ اب بھی سب سے زیادہ پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ اس عظیم شہر کے بارے میں کہاوت مشہور ہے کہ "روم ایک دن میں نہیں بنایا گیا تھا"۔ اس کہاوت کے معنی آپ کو یہ مضمون پڑھ کر سمجھ آئیں گے جو کہ روم کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اس شہر کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق پر مشتمل ہے۔
 
کیا روم واقعی سب سے بڑی سلطنت ہے؟
روم چونکہ قدیم اور مقبول ہے اس وجہ سے بہت سے لوگ اسے دنیا کی سب سے بڑی سلطنت مانتے اور سمجھتے ہیں۔ تاہم، یہ دنیا کی تاریخ میں 28 ویں نمبر پر آتا ہے۔ سب سے بڑی سلطنتوں کی بات کریں تو اس میں برطانوی، منگول، روسی، ہسپانوی شامل ہیں۔
image
 
تنازعات اور جنگیں
اگرچہ روم سب سے بڑی سلطنت نہیں تھی، لیکن ایک واقعہ ضرور ہے جو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ 721 سال تک رومیوں اور فارسیوں کے درمیان جنگ جاری رہی، جس کی وجہ سے یہ تاریخ کا سب سے بڑا تنازعہ ہے۔ تاریخ نے اتنی دیر تک جنگ نہیں دیکھی۔ اس تنازعہ کی وجہ آج تک واضح نہیں ہے۔ تاہم، قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ جنگ زمین اور علاقوں کے حوالے سے تھی ۔
image
 
روم بمقابلہ نیو یارک سٹی
روم شہر کی آبادی اور رقبہ جان کر آپ نیویارک شہر کو بھی بھول جائیں گے- جتنا ہجوم نیویارک شہر میں ہوتا ہے، قدیم روم میں اس سے چھ گنا زیادہ ہجوم ہے۔ رومن ایمپائر تقریباً 4.4 ملین مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور وہاں تقریباً 57 ملین لوگ آباد ہیں۔
image
 
مزدوری میں برابری
قدیم روم میں، کارکنوں کو کم مزدوری یا اجرت یا غیر منصفانہ معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا۔ ریاستہائے متحدہ میں اجرت کی عدم مساوات کی اعلیٰ شرح قدیم روم میں موجود نہیں تھی۔ بلاشبہ مزدوری میں کچھ اختلافات ضرور تھے لیکن غیر منصفانہ ہونے کا شکوہ پھر بھی نہیں تھا۔
image
 
نمک کا استعمال
قدیم روم میں نمک کا استعمال بہت ہی دانشمندانہ طریقے سے کیا جاتا تھا- نمک ایک بہت مقبول اور مفید شے تھی اور اسے کھانے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ نمک ایک بہترین محافظ تھا کیونکہ یہ پرانا زمانہ تھا، اس لیے ریفریجریٹر نہیں ہوتے تو اس وقت نمک کے ذریعے ہی چیزوں کو محفوظ کیا جاتا تھا- مزید یہ کہ قدیم روم میں نمک کو جراثیم کش کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
image
 
ایک عجیب شہنشاہ
شہنشاہ گائس بہت وحشی اور بدنام تھا۔ وہ اپنے قیدیوں کو جنگلی درندوں کو کھلاتا تھا۔ چاند سے بات کرنے کے حوالے سے بھی یہ شہنشاہ شہرت رکھتا تھا اور اس نے ایک موقع پر اپنے گھوڑے کو سینیٹر بنایا تھا۔ اس کی تمام حرکتیں ہی عجیب و غریب ہوا کرتی تھیں-
image
 
رومن کنکریٹ
ہماری جدید کنکریٹ کی عمارتیں اب بھی قدیم رومن ڈھانچے کی طرح پائیدار نہیں ہیں۔ یہ ڈھانچے بہت مضبوط ہیں اور کسی بھی قسم کے عنصر - ہوا، بارش یا آگ کو برداشت کر سکتے ہیں۔ رومی ایک خاص قسم کے سیمنٹ سے عمارتیں تیار کیا کرتے تھے جسے سخت اور خشک ہونے کے لیے بھی چھوڑا جاتا تھا- رومن کنکریٹ اب بھی تاریخ میں سب سے زیادہ لچکدار اور مضبوط ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: