جینز کو رات بھر فریج میں رکھیں اور... 5 چیزوں کی خیریت چاہتے ہیں تو انہیں زیادہ صاف کرنا چھوڑ دیں

image
 
یقیناً یہ سننے یا پڑھنے میں عجیب لگ سکتا ہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ صفائی بعض اوقات اچھے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کچھ چیزوں کو زیادہ صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور انہیں صرف خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ چیزوں کو حد سے زیادہ صاف کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ برباد ہو سکتی ہیں-
 
تولیہ
آپ کو اپنے تولیے کو ہر بار استعمال کرنے کے بعد دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک ہفتے تک تولیہ قابلِ استعمال رہتا ہے، بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ ہمیشہ اچھی طرح خشک ہو جائے۔ اپنے تولیے کو خشک کرنے سے نہ صرف اسے دھونے میں آپ کا وقت بچ جائے گا بلکہ یہ بہترین حالت میں بھی رہے گا-
image
 
آئینہ
شیشے کے کلینر کو ہر روز آئینے پر چھڑکنے سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سیاہ دھبے آئینے کے کناروں کے ارد گرد یا درمیان میں بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے ہفتے میں ایک بار آئینے کو صاف کرنا بہتر ہے۔
image
 
چولہا
بےشک آپ روزانہ کھانا پکاتے ہیں لیکن اس کے لیے روز چولہے کو صاف کرنا ضروری نہیں ہوتا- گندے چولہے کے اثرات کھانے پر مرتب نہیں ہوتے جبکہ بلند درجہ حرارت کی وجہ سے جراثیم ویسے ہی ختم ہوجاتے ہیں- اس لیے مہینے میں ایک بار بھی چولہا صاف کرلیا جائے تو کافی ہے-
image
 
جینز
جینز کو 4 یا 5 بار پہننے کے بعد دھونا ٹھیک ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈینم بنانے والے بھی انہیں ہر 6 ماہ میں صرف ایک بار دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اپنی جینز کو خوبصورت اور چمکدار رکھنے کے لیے، آپ انہیں رات بھر فریزر میں رکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی جینز بالکل نئی جیسی نظر آئے گی-
image
 
موبائل فون
اگر آپ اپنا موبائل فون روزانہ صاف کرتے ہیں تو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے- اس سے بہتر یہ ہے کہ ٹچ اسکرین کو چھونے سے قبل پہلے اپنے ہاتھ دھونے کی عادت بنائیں- اپنے فون کو ہفتے میں ایک بار اینٹی بیکٹیریل وائپ سے صاف کرنا بہتر ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: