روحانی نور

ٹی وی سکرین پر مسلسل چلنے والی خبر نے میرے ہوش اڑا کر رکھ دئیے تھے میں پچھلے کئی سالوں سے اِس خبر اور صداقت کے بارے میں جاننا چاہتا تھا اِس قدر ایکوریسی سچائی میں الہام کشف و جدان روشن ضمیری کے سمندر میں غوطے کھا رہا تھا کہ خدائے ذوالجلال اپنی صفات کا اظہار کن کن طریقوں سے اور صفات سے کرتا ہے کائنات کا چپہ چپہ اُس کی کاریگری کرشمہ سازی اور جلوؤں سے بھرا ہوا ہے خدائے بزرگ برتر کس طرح اپنی صفات کا اظہار اپنی تخلیق کے ذریعے سے کرتا ہے کہ ہزاروں سجدے خداکے حضور تڑپنا شروع ہو جاتے ہیں ٹی وی پر چلنے والی خبر کے مطابق وطن عزیز کے سینئر ترین ریٹائرڈ بیور و کریٹ گردوں کے فیل ہو نے سے انتقال کر گئے خبر یہ نہیں تھی کہ ملک کا تجربہ کار بیوروکریٹ اِس جہاں فانی سے کوچ کر گیا خبر یہ تھی کہ اُس کی موت گردوں کے فیل ہو نے سے ہوئی وہ گردوں کے فیل ہو نے کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل ڈائیلیسسز کروا رہے تھے دولت وسائل سب کچھ اُن کے پاس تھا لیکن اُس روحانی انسان کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی جو تیس سال پہلے امریکہ میں ایک غیر مسلم عورت نے کی تھی کہ تمہاری موت گردوں کے فیل ہو نے سے ہو گی اُس سے پہلے تم یورک ایسڈ کے مریض بنو گے ہر قسم کا گوشت تمہارے لیے زہر ہو گا لہذا اگر تم طویل زندگی جینا چاہتے ہو تو آج کے بعد سارے گوشت چھوڑ دو نہیں تو یورک ایسڈ تمہیں جکڑ کر گردے فیل کر دیگا اور تم موت کے غار میں اُتر جاؤ گے یہ بات بیس سال پہلے آفیسر نے میرے ساتھ شئیر کی اور کہا کیا یہ سچ ہو سکتا ہے ایک غیر مسلم عورت آتے وقت کی چلمن کے اُس پار دیکھ سکتی ہے کیا الہام وجدان کشف روشن ضمیر یا مستقبل میں جھانکنے کی صلاحیت کسی غیر مسلم میں ہو سکتی ہے تو میں نے ہاں میں جب سر ہلایا تو وہ بہت خوش ہو ئے اور بولے میں پچھلے بیس سالوں سے یہ سوال بے شمار روحانی علوم کے ماہرین اور علما دین سے پوچھ رہا ہوں لیکن جس سے بھی پوچھا اُس نے انکار میں سر ہلا یا اور کہا کہ یہ ناممکن ہے تو غیر مسلم اور وہ بھی عورت ہو اور وہ آنے والے وقت کے اُس پار جھانک سکے لیکن جب میں نے ہاں میں ہاں ملائی تو وہ اُٹھے گرم جوشی سے مُجھ سے بغل گیر ہو گئے اور بولے پروفیسر صاحب آپ سے دوستی ہو گئی اب میں آپ سے ملتا رہوں گا کیونکہ اُس عورت نے یورک ایسڈ کے علاوہ بھی کچھ باتیں کی تھیں جو سچ ثابت ہو ئیں اور وہ باتیں سچ نہ ہو تیں تو میں کب کا اُس کو بھول چکا ہو تا لیکن اُس عورت کی تمام باتیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حرف حرف سچ ثابت ہو تی گئیں بیس سال پہلے میرے دوست کے ساتھ میں اِس بیوروکریٹ کے شاہانہ سرکاری دفتر میں گیا وہ بہت اہم اور خاص سرکاری سیٹ پر براجمان تھے میرے دوست نے جب میرے بارے میں بتایا تو انہوں نے بہت شدید خواہش کا اظہار کیا لہذا میں اپنے دوست کے ساتھ اِن کے دفتر میں موجود تھا باتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو اُس نے بتایا پچیس سال پہلے میں ایک اعلیٰ کورس کے سلسلے میں امریکہ گیا تو وہاں پر کسی کے گھر میں پئینگ گیسٹ ٹھہر گیا چند دنوں بعد ہی مجھے پتہ چل گیا کہ بوڑھی گوری گوشت انڈے بلکل نہیں کھاتی تو اُس نے بتایا میں سبزی خور ہوں اور یہ سب اپنی ٹیچر کے کہنے پر کرتی ہوں جو چند گھر چھوڑ کر اِسی گلی میں رہتی ہے وہ روحانی ہے آنے والے واقعات کا پتہ چل جا تا ہے بہت سارے لوگ اُس کے ماننے والے ہیں اُس کی بے شمار پیشن گوئیاں سچ ثابت ہوچکی ہیں اُس نے میرے اور میرے بچوں خاوند کے بارے میں جو کہا وہ بھی وقت نے سچ ثابت کر دکھایا میری میزبان گوری اُس روحانی عورت کی بہت ساری تعریفیں اور باتیں کر رہی تھی اُس کی باتوں سے میرے دل میں بھی شوق پیدا ہوا کہ کسی طرح اُس عورت سے ملوں لہذا میں نے اپنی میزبان گوری سے کہا میں کس طرح اُس سے مل سکتا ہوں تو اُس نے کہا اب میں سنڈے کو جب اُس سے ملنے جاؤں گی تو تم کو بھی ساتھ لے جاؤں گی اب میں شدت سے سنڈے کا انتظار کرنے لگا کیونکہ ہر انسان کی طرح میرے اندر بھی آنے والے حالات کے بارے میں جاننے کی خواہش کھوج تھی اورپھر میں مقررہ دن اُس گوری کے ساتھ اُس روحانی عورت کے گھر گیا وہاں پر چند اور لوگ بھی ملاقات کے انتظار میں تھے جب ہماری باری آئی تو ہم اُس روحانی عورت کے مخصوص کمرے میں گئے طویل قامت پتلی سی بوڑھی عورت جس کی عمر ستر سال سے زیادہ ہو گی مجھے غور سے سر سے پاؤں تک دیکھا اور شروع ہو گئی بچپن سے اب تک تمہیں اِس سالوں میں یہ بیماریاں حادثات ہوئے ہیں آنے والے سالوں میں یہ بیماریاں تم کو لگیں گی پرہیز کرو گے تو ساٹھ سال کراس کر جاؤ گے نہیں تو پچاس کے بعد تمہارا جسم بیماریاں کھا جائیں گی کو لیسٹرول دل کی بیماریاں اور یورک ایسڈتمہارے جسم میں موجود ہیں لہذا آج سے گوشت تمہارے لیے بند اس نے اور بھی بہت ساری باتیں کرکے مجھے حیران پریشان کر دیا میرا چھوٹا سا کورس تھا میں جلد پاکستان واپس آگیا اگلے دو سالوں میں جب اُس کی پیشن گوئیاں سچ ثابت ہوئیں تو میں بھی سبزی خور ہو گیا اِس کے باوجود اگلے چند سالوں میں مجھے دل کا عارضہ اور یورک ایسڈ ہو گیا جو کنٹرول میں تھے اب میں پچھلے بہت سالوں سے گوشت وغیرہ نہیں کھا رہا وہ حیران تھے کہ وہ گوری کیسے بتا دیتی ہے تو میں نے بتایا الہام وجدان خواب کشف صرف اور صرف خدا کی صفات ہے لیکن اﷲ کی ذات جب کسی بندے پر مہربان ہو تی ہے تو اُس کو بھی یہ صلاحیتیں وقتی طور پر عطا کر دیتا میں اپنی زندگی میں بے شمار ایسے لوگوں سے مل چکا ہوں جس کے لطیفہ قلب پر آنے والے واقعات سکرین کی طرح چلتے ہیں سچ یہ ہے کہ یہ صرف اور صرف خدا کی صفت ہے جو اﷲ کبھی کبھی انسانوں کو بھی عطا کر تا ہے یہ عارضی ہو تا ہے مستقل نہیں اﷲ جو بات نہیں بتانا چاہتا وہ یہ روحانی لوگ زور بھی لگاتے ہیں لیکن پتہ نہیں چلتا جس طرح خدا اپنی صفات کا اظہار کائنات کے چپے چپے پر کرتا ہے اِسی طرح اپنے مخصوص بندوں کے قلب و دماغ پر روحانی نور وارد کر کے ان کے دماغ کی سکرین روشن کر کے آنے والے واقعات فلم کی طرح دکھا دیتا ہے یہ روحانی نور خدا کا تحفہ ہو تا ہے جو وہ مخصوص بندوں کو عطا کر تا ہے ۔
 

Prof Abdullah Bhatti
About the Author: Prof Abdullah Bhatti Read More Articles by Prof Abdullah Bhatti: 801 Articles with 653816 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.