کرکٹ اور شاہد آفریدی

ایک ویب سائٹ پربیان دیتے ہوئے میں نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ انشااﷲ اس دفعہ پاکستان اپنے روایتی حریف انڈیاسے جیتنے میں ضرورکامیاب ہوجائے گا۔میں نے اپنے پچھلے کالم’’ کرکٹ اِزبائی چانس‘‘میں بھی لکھاتھاکہ جس طرح پاکستانی کھلاڑی یکجاہوکرکھیل رہے ہیں اسی طرح کھیلتے رہے توپاکستان ایشیاء کپ میں بہت سی کامیابیاں سمیٹے گا۔گزشتہ رات مجھے کافی سارے لوگوں نے کالزاورمیسجزکئے۔ان کے اندرایک تجسس پایاجاتاتھا۔زیادہ ترنے مجھ سے ایک ہی سوال کیاکہ ملک صاحب آپ کس طرح پہلے سے جانتے تھے۔ان سوالوں کاجواب میں آج اپنے اس کالم میں دوں گا،میں کوئی نجومی نہیں ہوں لیکن کچھ حقائق ایسے ہیں جن کی بنیادپرپہلے سے اندازََانڈیاکی ہارکہ بارے میں کہاجاسکتاتھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈاس وقت آئی سی سی کوکرکٹ میں سب سے زیادہ کمائی کرکے دینے والاملک ہے جس کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے انگلینڈاورآسٹریلیاکوساتھ ملاکرایک گروپ بنالیاجس کانام بگ تھری کہلایا ۔اس گروپ کااصل مقصدکرکٹ کے تمام فیصلوں میں اپنی اجارہ داری حاصل کرناتھی۔اس گروپ کافیصلہ باقی تمام کرکٹ بورڈزکی طرف سے ووٹ دے کرناتھا۔بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیزاورنیوزی لینڈنے شروع سے ہی اس گروپ کی حمایت کردی تھی جنوبی افریقہ نے پہلے توحمایت سے صاف انکارکردیاتھالیکن پھرکچھ مفادات کودیکھتے ہوئے اس کی نیت بھی بدل گئی۔اب ووٹنگ کیلئے باقی بچے تھے دوبورڈزایک سری لنکااوردوسراپاکستان جن کاحمایت نہ کرنے کابھی کچھ فائدہ نہیں ہوسکتاتھاکیونکہ اس فیصلے کی منظوری کیلئے4بورڈزکی حمایت کی ضرورت تھی جوکہ وہ حاصل کرچکے تھے۔پاکستان اپنے فیصلے پرآخری وقت تک قائم رہا۔لیکن دوسرے بورڈزکی طرف سے ساتھ نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان اپنی بات نہ منواسکا۔بھارتی بورڈنے اپنافیصلہ منوانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے بھی گریزنہیں کیاتھا۔اس نے تمام بورڈزکومختلف لالچ دئیے اورفیصلہ نہ ماننے پراُن ممالک کے ساتھ کبھی سیریزنہ کھیلنے کی دھمکیاں بھی دیں۔بگ تھری نے اپنے ان ہتھکنڈوں سے اپنے فیصلے کی منظوری توکروالی۔لیکن غرورکاسرہمیشہ نیچاہوتاہے جوکہ حالیہ کچھ سیریزمیں صاف نظرآرہاہے انڈر19ورلڈکپ میں انگلینڈ،آسٹریلیااوربھارت کاصفائیہ فائنل سے پہلے ہی ہوگیا۔ویسٹ انڈیزنے انگلینڈکی جان عذاب میں ڈالی ہوئی ہے۔جبکہ ایشیاء کپ میں پہلے سری لنکانے اوراب پاکستان نے بھارت کوہرادیا۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپورمیں کھیلے گئے میچ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔شیکھردھون تیسرے ہی اوورمیں دوچوکوں کی مددسے10رنزبناکر محمدحفیظ کی بال پرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگیا۔جبکہ ویرات کوہلی بھی عمرگل کے نویں اوورکی پہلی بال پرعمراکمل کوکیچ کروابیٹھا۔کوہلی نے11بالزکاسامناکرتے ہوئے صرف5رنزبنائے۔روہت شرمانے تیزی سے رنزبنانے کاسلسلہ جاری رکھا۔لیکن جب ٹیم کامجموعہ92پرپہنچاتوشرمابھی محمدطلحہ کی بال پرمحمدحفیظ کوکیچ دے بیٹھا۔روہت شرمانے58بالزپر7چوکوں اوردوچھکوں کی مددسے56رنزبنائے۔وکٹیں گرنے کاسلسلہ اسی طرح وقفے وقفے سے جاری رہا۔اوراسی طرح مقررہ پچاس اوورکے خاتمہ پربھارت نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر245رنزبنائے۔جڈیجانے آخری اوورمیں تیزکھیلتے ہوئے49گیندوں پر52رنزبنائے جس میں چارچوکے اوردوچھکے بھی شامل تھے۔پاکستان کی طرف سے سعیداجمل نے10اوورزمیں40رنزدے کر3جبکہ محمدحفیظ اورمحمدطلحہ نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کوجیت کے لئے246رنزکاٹارگٹ ملاجس کے تعاقب میں شرجیل خان اوراحمدشہزادنے پہلی وکٹ کی شراکت میں71رنزبنائے۔ایشون نے شرجیل کو25رنزپربولڈکردیا93کے اسکورپراحمدشہزادبھی 44بالزپر42رنزبناکرآؤٹ ہوگیاٹیم کے مجموعہ میں ابھی تین رنزکااضافہ ہی ہواتھاکہ مصباح الحق بھی لگاتاردوسری دفعہ رن آؤٹ ہوگیاجبکہ عمراکمل بھی صرف4رنزپرآؤٹ ہوگیا۔اس موقعہ پرایسامحسوس ہورہاتھاجیسے میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتاجارہاہے۔لیکن پھرمحمدحفیظ اورصہیب مقصودکے درمیان ہونے والی 87رنزکی پارٹنرشپ سے ٹیم کا اسکور200تک پہنچ گیا۔اوروکٹیں گرنے کاسلسلہ ایک دفعہ پھرشروع ہوگیا۔صہیب مقصودنے38اورمحمدحفیظ نے تین چوکوں اوردوچھکوں کی مددسے75رنزبنائے محمدطلحہ صفرکی خفت سے دوچارہوا۔اننگزکے آخری اوورمیں پاکستان کوجیت کیلئے10رنزدرکارتھے اوراس کی دووکٹیں ابھی باقی تھیں۔ایشون نے پہلی ہی گیندپرسعیداجمل کوآؤٹ کردیا۔جنیدخان نے اگلی گیندپرایک رن بنایااورشاہدآفریدی نے تیسری اورچوتھی گیندپرلگاتاردوچھکے لگاتے ہوئے انڈیاکہ چھکے چھڑادیئے۔اورپاکستان دوگیندیں قبل ہی میچ جیت گیا۔شاہدآفریدی نے صرف18بالزپرتین چھکوں اوردوچوکوں کی مددسے34رنزبنائے اورٹیم کی جیت میں کلیدی کرداراداکیا۔جبکہ انڈیاکی طرف سے ایشون نے تین اورامیت مشرانے دووکٹیں حاصل کیں۔

ٓاس ہارکے ساتھ ہی اب ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچنے کی بھارتی امیدوں پرپانی پھرگیاہے۔پاکستانی ٹیم نے جیت کر انڈیاکویہ بتلا دیاہے کہ میدان کے باہربے شک وہ دنیائے کرکٹ پرحکمرانی حاصل کرلے لیکن میدان کے اندرحکمرانی ابھی پاکستانیوں کی ہے۔

Jamshaid Malik
About the Author: Jamshaid Malik Read More Articles by Jamshaid Malik: 43 Articles with 99375 views You Can Get More Info About Malik Jamshaid Azam With Face Book Page Link.

https://www.facebook.com/MalikJamshaidazamofficial
.. View More