ممنون کا استعمال

السلامُ علیکم

میں طفلِ مکتبِ سخن ہُوں نہ استادی کا دعویٰ ہے نہ مَلَکہ اگر“ممنون“ بیاں کرتے ہوئے مجھ سے کہیں کوئی غلطی سر زد ہو رہی ہے تو مہربانی فرما کر تبصرہ ضرور کیجیے

~~~~~~~~~~~
ممنون کا استعمال
~~~~~~~~~~~
میں نے لفظ “مشکور“ کے درست استعمال کی بابت اپنے سٹیٹس پر کچھ عرض کی تھی تو محمد سعید صاحب
نے لفظ “ممنون“ کے استعمال پر استفسار کیا اس لیے میں ممنون ہوں کہ آپ کے سوال کا جواب دینے کے لیے مجھے کچھ تحقیق کرنی پڑی کہ اس لفظ کی ہیئت اور استعمال کی دلالت ہو سکے

امتنان = احسان = فعل
منان= احسان کرنے والا= فاعل ( اللہ تبارک تعالیٰ کے صفاتی اسماء میں بھی شامل ہے “منان“ بہت احسان کرنے والا)
ممنون = جس پہ احسان کیا جائے= مفعول

اس کا درست استعمال ہے میں ممنون ہوں “کہ آپ نے مجھ پہ احسان کیا“
زبان کی اصلاح ہمارا ادبی فریضہ ہے
ًدعاؤں میں یاد رکھیے گا

Aisha Baig Aashi
About the Author: Aisha Baig Aashi Read More Articles by Aisha Baig Aashi: 4 Articles with 14491 views
تصور سے نہاں ہوتی نہیں ہُوں
نگاہوں پر عیاں ہوتی نہیں ہُوں

جہاں ہوتی ہُوں واں ہوتی نہیں ہُوں
میں ہوتی ہُوں جہاں ہوتی نہیں ہُوں

فسانوں کو بیاں
.. View More