مونگ پھلی کے قیمتی فوائد

قارئین!امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے ۔دوستو آج میں نے سردی کے حوالے سے آپ کے لئے مونگ پھلی کے فوائد پر مختصر مضمون لکھنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ آپ سردیوں میں مونگ پھلی تو کھاتے ہی ہیں اس کے فوائد کو بھی جان جائیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس مضمون کو بھی ضرور پسند کریں گے۔ چلیں اپنے مضمون کی طرف بڑھتے ہیں۔
 

image


قارئین!سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے اور لوگ سردی کے موسم سے بچنے کے لئے جہاں گرم کپڑوں کا استعمال کرتے ہیں وہاں پر طرح طرح کے پکوان اور میوہ جات کا استعمال بھی کرتے ہیں تاکہ سردی کی شدت سے بچا جا سکے۔ آج میں آپ کے سامنے انہی میوہ جات میں سے ایک میوہ جسے ہم مونگ پھلی کے نام سے جانتے ہیں اس کے فوائد کا ذکر کروں گا۔ مونگ پھلی سردیوں میں استعمال کیا جانے والا سب سے زیادہ پسندیدہ میوہ ہے اور اسے ہر عمر کے خواتین و حضرات پسند کرتے ہیں۔ مونگ پھلی ذائقہ کے لحاظ سے بھی منفرد ہے۔مونگ پھلی کو غریبوں کا بادام بھی کہا جاتا ہے۔مونگ پھلی کسی بھی موسم میں کھائی جا سکتی ہے لیکن خاص طور پر سردیوں میں سورج کے غروب ہوتے ہی لوگ اس کو کھانا پسند کرتے ہیں اس کو سردی میں کھانے کا اپنا ہی ایک الگ مزہ ہے۔

مونگ پھلی ایک پھلی دار پودا ہے لیکن اس کا شمار میوہ جات میں ہی ہوتا ہے۔مونگ پھلی کو کھانے کے علاوہ اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو مختلف کھانوں، ڈبل روٹی، کیک اور ادویات وغیرہ میں شامل کیا جاتا ہے۔مونگ پھلی کو لوگ کچا، بھون کر اور ابال کر استعمال کرتے ہیں اس کے علاہ اس کو محتلف پکوانوں میں شامل کر کے ذائقہ دار پکوان بنائے جاتے ہیں۔خاص طور پر میٹھے پکوانوں میں مونگ پھلی کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے بے شمار طبعی فوائد بھی ہیں جن کا ذکر میں آگے چل کر کروں گا۔ دوستو!مونگ پھلی کو زیادہ پکایا نہ جائے اس سے اس میں موجود کیمائی مادے ضائع ہو جائیں گے۔ مونگ پھلی تمام میوہ جات میں سب سے سستا میوہ ہے جسے امیر و غریب بآسانی خرید سکتا ہے۔ مونگ پھلی اخروٹ کا متبادل ہے جو اخروٹ نہ خرید سکتے ہوں وہ مونگ پھلی خرید کر اخروٹ والے تمام اجزاء کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 

image


اگر طبعی لحاظ سے دیکھا جائے تو مونگ پھلی میں مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں:

٭مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن ای، وٹامن بی ون، B6، اور فاسفورس شامل ہے۔
٭مونگ پھلی مقوی اعصاب ہے۔
٭مونگ پھلی دبلے اور کمزور افراد کے لئے مفید ہے۔
٭ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مونگ پھلی کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭مونگ پھلی کے استعمال سے انسولین کی سطح برقرار رہتی ہے۔
٭مونگ پھلی میں موجود فولاد خون کے نئے خلیئے بنانے میں مددگار ہے۔
٭باڈی بلڈر اس سے بھر پور فائدہ لے سکتے ہیں۔
٭خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال نہ کیا جائے۔
٭کینسر میں محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔
٭کچی مونگ پھلی کی بجائے ہمیشہ بھنی ہوئی مونگ پھلی کھائی جائے۔
٭مٹھی بھر مونگ پھلی کافی ہوتی ہے لیکن اگر آپ زیادہ بھی کھا لیتے ہیں تو آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔
٭مونگ پھلی میں موجود وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
٭مونگ پھلی معدے اور پھیپھڑے کے لئے فائدہ مند ہے۔دونوں اعضاء کے لئے طاقت کا ذریعہ ہے۔
٭مونگ پھلی میں ایسے اینٹی آکسی ڈنٹ پائے جاتے ہیں جو غذائی لحاظ سے سیب چقندری اور گاجر سے زیادہ ہیں۔
٭اگر آپ کے بال گر رہے ہیں تو مونگ پھلی کا استعمال ضرور کریں۔
٭حاملہ خواتین مونگ پھلی کھانے سے پرہیز کریں۔الرجی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Delicious, crunchy, and nutty peanuts are one of the popular oil seeds known to humankind since centuries. The kernels are enriched with many noteworthy health-benefiting nutrients essential for optimum health and wellness.They are actually legumes but carry almost all the qualities of other popular edible kernels such as pistachio, almonds, etc.