گاڑیوں سے متعلق چند دلچسپ حقائق٬ ضرور جانیے

دنیا میں سب سے پہلی گاڑی 1886 میں جرمن انجن ڈیزائنر اور انجینئیر Karl Benz نے ایجاد کی تھی اور آج ایک صدی سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی یہ ایجاد ہماری زندگی کا ایک اہم ترین حصہ قرار دی جاتی ہے- اس کی وجہ صرف یہی ہے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس ایجاد میں کئی قسم جدت بھی دیکھنے میں آئی ہیں- ہم یہاں دنیا بھر میں گاڑیوں سے منسوب چںد ایسی دلچسپ باتوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جن سےعام طور پر بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں-
 

image
کینیڈا کے علاقے چرچل کے اکثر رہائشی صرف اس لیے اپنی گاڑیاں کھلی چھوڑ جاتے ہیں تاکہ یہاں سے گزرنے والوں اگر برفانی ریچھ حملہ آور ہو تو وہ گاڑی میں پناہ لے سکیں-
 
image
مسٹر روجر ایک مقبول امریکی مصنف٬ شاعر اور کمپوزر تھا٬ اس مصنف کی ایک بار گاڑی چوری ہوگئی لیکن کچھ وقت بعد چور کو احساس ہوا کہ اس کس شخصیت کی گاڑی چوری کی ہے تو وہ اسے واپس کر گیا-
 
image
پورش کمپنی کی گاڑی میں “ اگنیشن “ بائیں جانب ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ گاڑیاں ریس کے لیے استعمال کی جاتی ہیں اور ایسے ڈرائیور وقت بچانے کے لیے ایک ہاتھ سے گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے آسانی سے گئیر لگا سکتا ہے- (واضح رہے کہ پاکستان میں گاڑی کا اسٹئیرنگ اور اگنیشن دائیں جانب جبکہ گئیر بائیں جانب ہوتا ہے مگر دیگر ممالک میں اس کے برعکس ہوتا ہے)-
 
image
اگر کار ریموٹ کے سگلنل ایریے میں نہیں ہے اور ایسے میں اگر آپ ریموٹ کا بٹن 256 سے زائد مرتبہ دبائیں گے تو یہ کار سے اپنا رابطہ کھو بیٹھے گا اور سگنل ایریے میں ہونے کے باوجود کام نہیں کرے گا-
 
image
دنیا کی معروف کمپنی رائل روئس کی تیار کردہ تقریباً تین چوتھائی گاڑیاں آج بھی سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں-
 
image
یونان کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو مرسڈیز گاڑی کے ذریعے سب زیادہ میل سفر کرنے کا اعزاز حاصل ہے- ٹیکسی ڈرائیور نے یہ گاڑی نے ایک میوزیم کو عطیہ کردی اور اس وقت تک اس نے یہ گاڑی 3 ملین میل چلائی تھی- ڈرائیور کے اس کے بدلے دوسری گاڑی فراہم کی گئی-
 
image
Bridget Driscoll برطانیہ کی وہ پہلی خاتون تھی جو کار حادثے کا شکار بنی اور اسے صرف 4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑی نے ٹکر ماری-
 
image
متعدد یورپی ممالک میں گاڑی کی ہیڈلائٹس کبھی بھی بند نہیں کی جاتی یہاں تک کہ دن کے اوقات میں بھی نہیں-
 
image
گاڑیوں rear view mirror ( اگلی سیٹوں کے اوپر نصب شیشہ) پہلی مرتبہ 1911 میں کار ریس ڈرائیور نے نصب کروایا تاکہ مقابلے میں پیچھے آنے والی گاڑی کے فاصلے کا اندازہ لگایا جاسکے-
 
image
کیلیفورنیا میں دو گاڑیوں کی درمیانی لین پر موٹر سائیکل چلانا قانونی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کے تقریباً 53 فیصد شہری اس قانون سے بےخبر ہیں-
 
image
جنوبی افریقہ میں قانونی طور شہریوں کو اس بات کی اجازت حاصل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے نیچے سائیلنسر سے آگ کے شعلے نکالنے والا آلہ ( flamethrowers ) نصب کرسکتے ہیں- یہ آلہ ایک تفریحی طور پر گاڑی میں لگایا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

In many parts of the world cars are one of those things that you just can’t live without. For some of you it is probably something that you use every single day. But for others it may be a rarity. Either way, we’re sure you’ll find something you didn’t know concerning automobiles in this list.