برازیل٬ چند ایسے دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

برازیل کو دلکش ساحلوں اور خوبصورت لوگوں والا ملک قرار دیا جاتا ہے- بنیادی طور پر برازیل کی پہچان یہاں کے چند خوبصورت اور حیرت انگیز مقامات اور مزیدار کھانے ہیں- لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ برازیل کے ساتھ کچھ مزید ایسے حقائق بھی وابستہ ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد لاعلم ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم برازیل سے متعلق چند دلچسپ حقائق بیان کرنے جارہے ہیں- ان حقائق کو جان کر آپ بھی اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں-
 

image
برازیل کے نام کے معنی “ انگارے کی طرح سرخ “ کے ہیں- یہ عجیب و غریب نام ایک برازیلوی درخت pau brasil سے لیا گیا ہے- یہ درخت برازیل کے ساحل کے ساتھ اگتا ہے اور اس سے گہرا لال رنگ حاصل کیا جاتا ہے-
 
image
برازیل دنیا کا چھٹا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے- اس ملک کی آبادی 200 ملین افراد پر مشتمل ہے- اس کے علاوہ برازیل زمینی رقبے کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور یہ 5.35 ملین اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
 
image
ایمیزون کے آبی جنگلات دنیا کے سب سے بڑے جنگلات ہیں اور زمین پر موجود ایک تہائی آکسیجن انہی جنگلات سے حاصل ہوتی ہے- 60 فیصد ایمیزون کے آبی جنگلات برازیل میں پائے جاتے ہیں-
 
image
برازیل دنیا کے سب مقبول ترین تہوار کارنیوال کا گھر ہے جسے Rio de Janeiro carnival کہا جاتا ہے-
 
image
برازیل کی soccer کی قومی ٹیم سب سے زیادہ کامیاب ترین ٹیم ہے اور یہ اب تک 5 مرتبہ چمپئین شپ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے- یہ ٹیم 1958, 1962, 1970, 1994 اور 2002 کے ٹورنامنٹ میں فاتح رہی-
 
image
برازیل میں چار ہزار سے زائد ائیرپورٹ موجود ہیں اور یہ دنیا کا دوسرا سب زیادہ ائیرپورٹ کا حامل ملک ہے- سب سے پہلا نمبر امریکہ کا ہے-
 
image
غلاموں کی تجارت کے دور میں تقریباً 4 ملین غلام افریقہ سے برازیل لائے گئے اور یہ تعداد پورے امریکہ سے فروخت کیے جانے والے غلاموں کی 45 فیصد بنتی ہے- دوسرے الفاظ میں برازیل سب سے زیادہ غلاموں والا ملک ہے-
 
image
برازیل دنیا کا وہ پہلا ملک تھا جس نے tanning salons اور ان کے آلات کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی اور یہ پابندی عوام کی صحت کے پیشِ نظر عائد کی گئی-
 
image
برازیل کا مشہور نعرہ “Ordem e Progresso” ہے جس کے معنی “ حکم اور ترقی “ کے ہیں-
 
image
برازیل کا قومی مشروب caipirinha ہے٬ یہ مشروب گنے کا مخصوص شربت ہوتا ہے جس میں چینی٬ برف اور لیموں کا رس شامل کیا جاتا ہے-
 
image
1980 میں برازیل وہ پہلا ملک بن چکا تھا جس نے فوج میں خواتین کی شمولیت کو قبول کیا-
 
image
برازیل کافی کی 150 سال کی تاریخ میں دنیا کا سب سے زیادہ کافی ایکسپورٹ کرنے والا ملک رہا ہے- تاہم اب یہ اعداد و شمار تیسرے نمبر پر آچکے ہیں-
 
image
برازیل وہ واحد جنوبی امریکی آزاد ملک ہے جس نے جنگِ عظیم دوئم کے دوران اپنے فوجی قافلے بھیجے- یہ قافلے 25000 فوجیوں پر مشتمل تھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Brazil is a country studded with gorgeous beaches and even more gorgeous people. It boasts of some of the most amazingly beautiful landscapes, delicious foods, and impressive-looking (and powerful) cocktails. For coffee lovers, Brazil is what Italy is for pizza lovers, since the country is the greatest exporter of almost everyone’s favorite breakfast drink. But coffee, beautiful women, and drinks aside, Brazil has a wide gamut of experiences to offer the adventurous traveler.