دنیا کی انتہائی عجیب عمارات

کسی سجے سجائے اور خوبصورت گھر میں شفٹ ہونا یقیناً ہر کسی کے لیے مسرت کا باعث ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہر سطح پر عجیب و غریب یا منفرد ڈیزائن کی عمارات کو پسند کرتے ہیں-عموماً یہ عمارات اتنے دلچسپ اور انوکھے ڈیزائن کی حامل ہوتی ہیں کہ جیسے ہی ان پر نگاہ پڑتی ہے وہیں ٹھہر جاتی ہے- ایسی ہی چند عجیب ڈیزائن کی حامل عمارات کے بارے میں ہم آپ کو اپنے آج کے اس آرٹیکل میں بتائیں گے-
 

The Katshki Pillar Monastery
جارجیا کے علاقے Chiatura میں موجود بلند و بالا چٹان پر واقع یہ گھر درحقیقت ایک خانقاہ ہے- 59 سالہ راہب Maxime Qavtaradze یہاں تنہا رہتا ہے- یہاں اسے نیچے اترنے میں 20 منٹ کا وقت لگتا ہے جبکہ 131 سیڑھیوں کی مدد سے وہ نیچے تک پہنچتا ہے- اس راہب کو ضروریاتِ زندگی کی فراہمی اس کے پیروکار کرتے ہیں-

image


The River House
سربیا کے دریا Drina River کے وسط میں موجود ایک چٹان پر کھڑا یہ متوازن گھر 45 سال قبل چند طالبعلموں نے تعمیر کیا تھا- 1968 میں طالبعموں کا یہ گروپ اس دریا میں تیراکی کر رہا تھا کہ انہیں آرام کے لیے ایک مقام کی ضرورت محسوس ہوئی تب انہوں نے یہ گھر تعمیر کیا- متعدد تیز ہواؤں اور سیلابوں کے باوجود یہ اسٹرکچر آج بھی اپنی اسی حالت میں موجود ہے-

image


Elidaey Island
300 سال قبل آئس لینڈ کے اس جزیرے پر 5 خاندان آباد تھے- ان خاندانوں کا گزر بسر کا انحصار مویشیوں اور ماہی گیری پر تھا- 19ویں صدی کی ابتدا میں یہ جزیرہ خالی کر دیا گیا اور آج یہاں کوئی نہیں رہتا- تاہم حالیہ چند سالوں سے یہاں ایک کیبن تعمیر ہے جو کہ یہاں آنے والے مچھلی کے شکاریوں کے زیرِ استعمال رہتا ہے-

image


Errante Guest House
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کا حامل گیسٹ ہاؤس چلی کے علاقے Ritoque نزدیک واقع ہے جو کہ 1970 میں کیے جانے والے ایک تجربے کا حصہ ہے- یہ گیسٹ ہاؤس ایک ڈیزائن اینڈ آرکیٹیکچر اسکول کے اساتذہ کی تخلیق ہے-

image


Eagle's Nest Lodge
یہ گھر نمبیا کے Aus نامی پہاڑوں پر تعمیر ہیں-یہاں گھروں کا ایک مکمل سلسلہ موجود ہے جو کہ گرینائٹ کے پتھروں سے تعمیر کردہ ہیں- ان گھروں کے فرش اور دیواریں وغیرہ سب پتھر کی ہیں- یہ گھر بلند ترین چٹانوں پر واقع ہیں اس لیے یہاں ایسے افراد کو سونے کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا جنہیں نیند میں چلنے کی عادت ہو-

image


The Haines Shoe House
جوتا نما یہ گھر ایک جوتے فروخت کرنے والے سیلزمین نے اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کے لیے تعمیر کروایا تھا- یہ گھر 1948 میں امریکہ کے علاقے Hallem میں تعمیر کیا گیا تھا- اس گھر میں ایک آئس کریم شاپ٬ لیونگ روم٬ 2 بیڈروم اور ایک کچن بنایا گیا ہے-

image


The Hermit's Castle
یہ یورپ کا کنکریٹ سے تعمیر کردہ سب سے چھوٹا کیسل ہے- اسکاٹ لینڈ کے علاقے Achmelvich میں موجود یہ کیسل 1950 میں آرکیٹکٹ David Scott نے تعمیر کیا تھا- اس میں صرف ایک کمرہ ہے جس میں ایک کنکریٹ کا بیڈ رکھا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی آتش دان بھی بنا ہوا ہے- تاہم اس کیسل کی تعمیر کے فوراً بعد ہی اس کے رہائشی یہاں سے نقل مکانی کر گئے تھے جس کی وجہ سے یہ آج تک ویران پڑا ہوا ہے-

image

One Log House
کیلیفورنیا کے علاقے Garberville میں واقع عجیب و غریب ڈیزائن کے حامل اس گھر میں صرف ایک کمرہ ہے- یہ گھر 2100 سال قدیم درخت میں تعمیر کیا گیا ہے- اس گھر کی تعمیر پر 8 ماہ کا وقت لگا- اس درخت کا قطر 13 فٹ ہے٬ اس کی لمبائی 32 فٹ٬ اونچائی 7 فٹ اور وزن 42 ٹن ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Moving into and decorating a new home is an exciting process for everyone, but there are some people who take their creativity to a whole new level. From upside-down homes, to miniature castles, people in all corners of the globe have created some weird and wonderful properties. Here are some of the most isolated, oddly shaped and downright whacky we've seen yet...