بغیر محنت وزن کم کرنے کے چند آسان طریقے

موٹاپے کو بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے اور یہ انسانی جسم کی ایک ایسی طبی حالت ہے جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے اور انسان کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے- تاہم متعدد افراد اپنے اضافی وزن کو کم کرنے کی خواہش تو رکھتے ہیں لیکن وہ اس کے لیے وقت نہیں نکال پاتے کیونکہ وزن کم کرنے کے لیے بعض اوقات چند وقت طلب ورزشوں کا بھی سہارا لینا پڑتا ہے- لیکن آپ انتہائی آسانی اور بغیر کسی محنت کے چند عادات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر نہ صرف اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پاسکتے ہیں بلکہ کسی حد تک اضافی وزن کو کم بھی کرسکتے ہیں- وہ آسان عادات کونسی ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

رنگا رنگ ویڈیو گیم
وزن کم کرنے کا یہ طریقہ سننے میں واقعی عجیب لگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ مختلف رنگا رنگ ویڈیو گیمز کھیل کر بھی اپنا وزن کسی حد تک کم کرسکتے ہیں- ماہرین کے مطابق جب آپ فارغ بیٹھے ہوتے ہیں یا بوریت کا شکار ہورہے ہوتے ہیں تو آپ کا دل ایسی غذائیں کھانے کو چاہتا ہے جو کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن ویڈیو گیمز کھیلنے سے آپ کا دھیان ان غذاؤں کی جانب سے ہٹ جاتا ہے اور آپ اپنے وزن میں مزید اضافہ کرنے سے بچ جاتے ہیں-

image


پانی
اگر آپ ہمیشہ کھانا شروع کرنے سے قبل پانی پی لیں تو بھی آپ کے وزن میں مزید اضافہ نہیں ہوگا اور موجودہ وزن میں بھی کمی واقع ہوگی- جی ہاں پانی میں کیلوریز نہیں پائی جاتی اور یہ معدے میں پہنچ کر کچھ جگہ گھیر لیتا ہے- ایسی صورت میں بہت کم جگہ ہی ایسی غذاؤں کے لیے بچتی ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں٬ کیونکہ آپ معدہ پہلے سے کسی حد تک بھرے ہونے کی وجہ سے کھانا اعتدال میں رہ کر کھاتے ہیں-

image


مائع کیلوریز
مائع کیلوریز سے دور رہنا بھی آپ کے وزن میں کمی کے حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے- سوڈا اور جوس کے بجائے پانی کا استعمال کیجیے اس طرح آپ کے جسم میں 100 کیلوریز کم ہوجائیں گی- تاہم اگر آپ کو جوس وغیرہ بہت زیادہ پسند ہیں تو ہفتے میں صرف ایک بار پیجیے اور اسے روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنانے سے گریز کیجیے-

image


زیادہ سونا
زیادہ سونا بھی آپ کے وزن میں کمی کے حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ نیند کی کمی آپ کی بھوک بڑھاتی ہے- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی نیند بھرپور اور پرسکون ہو تاکہ آپ کو بھوک کا احساس بھی کم ہو اور آپ بےتحاشہ کھانا اپنے جسم میں اتارنے سے باز رہیں جو کہ عموماً بہت زیادہ کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے-

image


سلاد
آپ سلاد کا استعمال کر کے سینکڑوں کیلوریز کو اپنے جسم میں اتارنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں- تاہم یہ خیال رکھنا ہے کہ سلاد کو مزید کسی چٹنی یا کیچپ وغیرہ کے ساتھ استعمال نہیں کرنا اور نہ ہی سلاد میں کئی ایسی اشیاﺀ شامل ہوں جو خود بےپناہ کیلوریز پر مشتمل ہوں- سلاد ہمیشہ سادہ سا کھائیں-

image


مصالحوں والی غذائیں
اگر آپ زیادہ مصالحوں والی غذاؤں کا استعمال کریں گے تو بعض اوقات یہ بھی وزن کم کرنے کا باعث بن جاتی ہیں- جب آپ مصالحوں کی حامل غذائیں کھاتے ہیں تو جلد ہی آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہونے لگتا ہے اور یوں آپ کھانا چھوڑ دیتے ہیں- ان کھانوں سے آپ کا میٹابولزم تیز ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ کیلوریز جلنے کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Many people would love to get rid of some extra kilos, but it is only the extremely dedicated and committed ones who end up reaching their goals. Well, here are some habits that anyone can inculcate – and then the weight loss will seem easier than we have ever thought before!