ایسے حیرت انگیز حقائق جن سے آپ لاعلم ہیں

نہ ہی آپ ہر چیز میں ماہر ہیں اور نہ ہی آپ یہ دعویٰ کرسکتے کہ آپ سب کچھ جانتے ہیں کیونکہ معلومات جتنی بھی ہو وہ کم ہوتی ہے- ہماری دنیا متعدد دلچسپ٬ عجیب اور حیرت انگیز معلومات سے بھرپور ہے جس کا تعلق زندگی کے مختلف شعبہ جات سے ہے- ایسی ہی کچھ معلومات یا حقائق ہم آج کے اپنے اس آرٹیکل میں آپ کے سامنے پیش کریں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے-
 

image
یاہو کی موجودہ سی ای او Marissa Mayer دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی پہلی خاتون ملازم تھیں- انہوں نے 1999 میں گوگل میں ملازمت اختیار کی تھی-
 
image
مین ہٹن میں ایک شادی پر آنے والا اوسطاً خرچ 80 ہزار ڈالر ہوتا ہے- اور یہ امریکہ میں ایک اوسط درجے کی شادی پر خرچ کی جانے والی سب سے زیادہ رقم ہے-
 
image
چین میں 93 ملین افراد ایسے ہیں جن کا نام Wang ہے- یقیناً یہ عجیب ہے لیکن یہ اس ملک کا سب سے مقبول ترین نام ہے-
 
image
ہر سال دنیا بھر میں رونما ہونے والے کار حادثات میں 50 ملین افراد زخمی ہوجاتے ہیں- یقیناً یہ کار حادثے کا شکار ہونے والوں کی ایک حیرت انگیز تعداد ہے-
 
image
آسٹریلیا کی سب سے پہلی پولیس فورس ایسے قیدیوں پر مشتمل تھی جنہوں نے جیل میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا تھا-
 
image
ہم اکثر اوزون کی تہہ میں ہوجانے والے سوراخ کا ذکر سنتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سوراخ کا سائز پورے یورپ کے سائز سے دو گنا بڑا ہے؟
 
image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں سائیکلوں کی تعداد وہاں کی آبادی سے بھی زیادہ ہے-
 
image
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے زیبرا سفید ہوتا ہے اور اس پر کالے رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں- لیکن سرکاری طور پر زیبرے کو کالا رنگ اور اس پر سفید دھاریوں والا جانور قرار دیا گیا ہے-
 
image
اگر آپ الاسکا میں رہائش اختیار کرتے ہیں تو وہاں پیزا کا آرڈر دینے پر آپ کو پیزا کی ڈلیوری جہاز کے ذریعے کی جائے گی-
 
image
کیا آپ جانتے ہیں کہ شیر کی دھاڑ کی آواز 5 میل دور سے بھی سنی جاسکتی ہے؟
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The world is filled with interesting facts that most people don’t know. While most of them won’t play a part in making your life more successful, they are still fun to learn and always a great topic for conversation. Do you remember Cliff Clavin from the old television show Cheers? That character was played by John Ratzenberger and he completely nailed the role for many years.