آسٹریلیا کے خوفناک جانور اور ان کے حملے

آسٹریلیا اپنے مہلک ترین جانوروں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور اسے چند خطرناک ترین جانوروں کا گھر بھی قرار دیا جاتے ہے- آسٹریلیا میں زہریلے سانپوں کا پایا جانا تو ایک عام سی بات ہے اور یہ سانپ پوری آسٹریلوی سرزمین پر ہی پائے جاتے ہیں- لیکن اس کے علاوہ بھی آسٹریلیا میں چند خوفناک جانور بالکل عام پائے جاتے ہیں جن سے کبھی انسانوں کا آمنا سامنا ہوجاتا ہے- ہم یہاں آسٹریلیا میں پائے جانے والے چند ایسے ہی عام جانوروں اور ان کے حملوں کا ذکر کر رہے ہیں جو کبھی سامنے آجاتے ہیں- تاہم مندرجہ ذیل فہرست میں دو جانور ایسے جو صرف دیکھنے میں خوفناک ہیں لیکن نقصان دہ نہیں ہیں-
 

Charlotte
دیکھنے میں یہ مکڑی انتہائی خوفناک نظر آتی ہے لیکن اس کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ بالکل بےضرر ہے- Charlotte نامی یہ مکڑی سال 2015 میں آسٹریلیا کے علاقے کوئنزلینڈ سے Barnyard Betty کی ٹیم نے ریسکیو کی تھی- اس ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرسکون مکڑی ہے اور اس کا رویہ بالکل جارحانہ نہیں ہے- یہ دوسری مکڑیوں کی طرح صرف کیڑے مکوڑے ہی کھاتی ہے- یہ انسانوں کو بالکل نقصان نہیں پہنچاتی لیکن اس کی ہیبت ناک شکل کی وجہ سے لوگ ضرور اس سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں-

image


Cassowary
آسٹریلیا میں عام پایا جانے والا یہ دیوقامت پرندہ ساڑھے چھ فٹ تک لمبا اور 100 پونڈ تک وزنی ہوسکتا ہے- اور یہ 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے- لیکن یہ ایک خوفناک پرندہ ہے اور اگر لوگ اسے بلاوجہ تنگ کریں تو یہ انہیں اپنی خوراک بھی بنا سکتا ہے- یہ پرندے اپنی تیز پنجوں کی مدد سے کتوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image


Snake and Box Jellyfish
پکنک کی غرض سے شمالی آسٹریلیا جانے والے ایک جوڑے کو اس وقت شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑا جب شوہر کو زہریلی باکس جیلی فشن نے ڈنک مارا اور اس کے تھوڑی دیر بعد ہی خاتون کو ایک سانپ نے کاٹ لیا- باکس جیلی فش ایک انتہائی مہلک مخلوق ہے اور آسٹریلیا کے اس حصے میں عام پائی جاتی ہے- پارک کی انتظامیہ نے فوراً طبی امداد دیتے ہوئے مرد کی حالت بحال کی جبکہ خاتون کو قریبی اسپتال روانہ کرنا پڑا-

image


Frilled-neck lizard
ایک آسٹریلوی نوجوان Ricky Mackenzie نے جب اس خوفناک چھپکلی کو ایک گندی سڑک پر پھنسا دیکھا تو اس کی مدد کرنا چاہی لیکن یہ مدد خود نوجوان کو ہی مہنگی پڑ گئی- جیسے ہی آسٹریلوی نوجوان جو کہ فوٹوگرافر بھی تھا نے اس چھکلی حفاظتی مقام پر پہنچانے کوشش کی یہ چھپکلی غصے میں نوجوان کے پچھے پڑ گئی اور اس ٹانگوں پر چڑھ دوڑی- تاہم خوش قسمتی سے یہ ایک ایسی چھپکلی ہے جو صرف دیکھنے میں ہی خوفناک نظر آتی ہے لیکن کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی- اس لیے آسٹریلوی نوجوان بھی کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہا-

image


Crocodile
اسے بہادری کہیں یا بے پھر بے وقوفی کہ ایک آسٹریلوی خاتون اپنے جوتوں کی مدد سے مگرمچھوں کو بھگانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ساتھ ہی چِلا بھی رہی ہیں- یہ منظر Cahill's Crossing کا ہے جہاں یہ خاتون اپنے کتے کے ساتھ کھڑی ہوئی تھیں- لیکن یہ آسٹریلیا کے نیشنل پارک کا انتہائی خطرناک مقام ہے کیونکہ اس مقام پر مگرمچھوں کو غذا ڈالی جاتی ہے جبکہ یہاں 120 سے زائد مگرمچھ پائے جاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Australia is home to some of the most dangerous animals in the world. But the deadliest will surprise you.AUSTRALIA IS INFAMOUS FOR its dangerous animals. With more deadly snakes than any other country worldwide, it isn’t surprising. Though sharks, spiders, and snakes get the majority of bad press, it is actually an awesome array of predators and venomous critters that have earned Australia its fearsome reputation.