دنیا کے مہنگے ترین محل٬ قیمتیں ایسی کہ---

ایک محل کو شاندار رہاںش گاہ بالخصوص شاہی رہائش گاہ یا پھر ریاست کے سربراہ٬ دیگر اعلیٰ شخصیات کے گھر یا پھر بادشاہوں کی رہائش گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے- یہ شاندار محل دنیا کی مشہور ترین یادگاروں کا درجہ بھی رکھتے ہیں- ان محلوں کی تزئین و آرائش اور تعمیر انتہائی اعلیٰ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہ دیگر عمارات کے مقابلے میں منفرد معلوم ہوتے ہیں- ہم یہاں دنیا کے چند انتہائی مہنگے ترین محلوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو کہ دنیا کے مختلف ممالک میں واقع ہیں- ان محلوں کو قیمتیں انسان کے ہوش اڑانے کے لیے کافی ہیں-
 


Blenheim Palace
یہ انگلینڈ کا ایک غیر شاہی اور غیر کلیسائی محل ہے اور 18ویں صدی کا یہ محل اس ملک کا سب سے بڑا گھر ہے- اس محل کی قیمت 219 ملین ڈالر ہے- یہ محل عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے- یہ محل انگلینڈ کے علاقے Oxfordshire میں واقع ہے- اس خوبصورت محل کو جان چرچل نے تعمیر کروایا تھا اور یہ سر ونٹسن چرچل کے جائے پیدائش بھی ہے-

image


Windsor Castle
اس خوبصورت محل کا تعلق 11 ویں صدی سے ہے اور یہ انگلینڈ کے علاقے Berkshire میں واقع ہے- اس محل کی قیمت 219 ملین ڈالر سے زائد ہے- یہ محل 53 ہزار اسکوائر میٹر سے بھی زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ محل جارجین طرزِ تعمیر کی ایک بہترین مثال ہے- اس محل کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ اس میں موجود شاندار اپارٹمنٹ بھی ہیں-

image


Ak Saray Palace
یہ ترکی کا نیا صدارتی محل ہے جس کی مالیت 615 ملین ڈالر ہے- یہ محل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع ہے اور اس کی تعمیر 2014 میں مکمل ہوئی- اس محل میں 1150 کمرے موجود ہیں- اس محل کی تزئین و آرائش انتہائی شاہانہ اور پرتعیش ہے- آغاز میں اس محل کی تعمیر پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 300 ملین ڈالر لگایا تھا تاہم مکمل ہونے تک یہ لاگت دوگنی ہوگئی-

image


Istana Nurul Iman Palace
یہ محل برونائی کی امیر ترین شخصیت Sultan Hassanal Bolkiah کی رہائش گاہ ہے- یہ محل 2 لاکھ اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور دنیا کا سب سے بڑا محل ہے- اس محل کو ایک شاہی رہائشگاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے- اس محل کی قیمت 3.5 بلین ڈالر ہے- 1788 کمروں پر مشتمل اس محل کی تعمیر 1984 میں کی گئی- اس محل میں ایک مسجد بھی تعمیر ہے جہاں بیک وقت 1500 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں-

image


Buckingham Palace
یہ محل لندن کی ملکہ الزبتھ دوئم کی رہائش گاہ ہے- 40 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے اس محل کی تعمیر 17 ویں صدی میں ہوئی- اس محل میں انتہائی پرتعیش سہولیات موجود ہیں جن میں ایک سوئمنگ پول بھی شامل ہے- اس محل میں 755 کمرے تعمیر ہیں جبکہ اس کی قیمت 4.68 بلین ڈالر ہے- اس محل کی تزئین و آرائش انتہائی عالیشان ہے جبکہ محل میں متعدد قیمتی پینٹنگ بھی آویزاں ہیں-

image


Winter Palace
یہ محل اب colossal Hermitage Museum کا حصہ ہے- سینٹ پیٹرز برگ میں واقع یہ محل روسی شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا- اس محل کی سب سے حالیہ تعمیر 1730 سے 1837 کے درمیان میں ہوئی- 60 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلے اس محل کی قیمت 6.44 بلین ڈالر ہے- اس محل میں 1500 کمرے موجود ہیں جو اعلیٰ تزئین و آرائش کا شاہکار ہیں-

image


Tokyo Imperial Palace
یہ محل جاپانی شہنشاہ Akihito کا گھر ہے- ٹوکیو میں واقع اس محل کی قیمت 12.25 بلین ڈالر ہے- یہ اہم محل متعدد میوزم٬ انتظامی عمارات اور باغات پر مشتمل ہے اور یہ سب کچھ 3.41 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- 1888 میں یہ محل قدیم Edo قلعے کے مقام پر تعمیر کیا گیا- جس علاقے میں یہ محل تعمیر ہے وہ ٹوکیو کا مہنگا ترین علاقہ ہے-

image

Louvre Palace
14 ویں صدی سے تعلق رکھنے والا یہ محل سابقہ شاہی رہائش گاہ ہے جسے اب میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے- یہ محل 2 لاکھ 10 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور پیرس کے مرکز میں واقع ہے- یہ دنیا کے مقبول ترین محلوں میں سے ایک ہے- یہ محل نقش و نگاری کے فن کا ایک شاندار نمونہ ہے- اس محل کی قیمت 45.5 بلین ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Imagine if Buckingham Palace or Beijing's Forbidden City were put on the market. How much do you think they would cost? Get ready for your jaw to drop as we reveal the (guesstimated) value of the world's 08 most opulent palaces.