دوسری جنگِ عظیم کی خوفناک نشانی کی دریافت٬ تہلکہ مچ گیا

یوں تو دوسری جنگِ عظیم سے تعلق رکھنے والی نشانیاں 70 سال گزرنے کے باوجود اب بھی کسی نہ کسی انداز میں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ روز اس جنگ کی جو نشانی سامنے آئی اس نے لوگوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا-
 

image

جی ہاں حال ہی میں برطانیہ کی پورٹس ماﺅتھ بندرگاہ پر 70 سال پرانا تارپیڈو بم دریافت ہوا اور اس بم کا تعلق دوسری جنگِ عظیم سے بتایا جاتا ہے- بم کے دریافت ہوتے ہی بندرگاہ پر نہ صرف بحری جہازوں کی آمد و رفت کو معطل کیا گیا بلکہ قریب میں واقع شاپنگ سینٹر٬ رہائشی علاقہ یہاں تک کہ ریلوے اسٹیشن کو بھی خالی کروانا پڑا-

یہ قدیم بم بندرگاہ کے نزدیک ہی واقع تیل کے کنوؤں پر کام کرنے والے مزدوروں نے دریافت کی- ابتدا میں مزدور اس چیز کی حقیقت سے ناواقف تھے لیکن جلد ہی چند مختلف محکموں کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ یہ چیز درحقیقت جرمن یو ایکس بی تارپیڈو بم ہے اور اس کا تعلق دوسری جنگ عظیم کے دور سے ہے جبکہ یہ گزشتہ 70 سال سے سمندر کی تہہ میں تھا-
 

image

500 پاؤنڈ بارودی مواد کے حامل اس بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بندرگاہ سے ڈیڑھ میل دور کھلے سمندر میں تباہ کیا اور بم کے پھٹنے سے ارگرد کا پورا علاقہ لرز اٹھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A controlled explosion has been carried out on a 500lb second world war bomb that was dislodged from the seabed by dredging work for the next generation of Royal Navy aircraft carriers. Disruption was caused to cross-Channel ferries as a 500-metre cordon was placed around the unexploded German bomb found in Portsmouth harbour in Hampshire on Wednesday.