یہ زندہ چینی خواتین “کھلی قبروں“ میں کیوں لیٹی ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

حال ہی میں چینی خواتین کے گروپ کی ایک ایسی تصویر خبروں کی زینت بن گئی جس میں انہیں چین کے شہر Chongqing کے مضافات میں واقع کھلی قبروں میں لیٹا دیکھا جاسکتا ہے- اور اس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ طلاق کے بعد کی ذہنی صورتحال سے نمٹنے کا ایک نیا طریقہ ہے جسے “graveyard meditation” کا نام دیا گیا ہے-
 

image

یہ انوکھا طریقہ کار 30 سالہ Liu Taijie کا ایجاد کردہ ہے جو کہ خود بھی طلاق یافتہ ہیں- Liu Taijie کے مطابق ان کی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی اور وہ 21 سال کی عمر میں ایک بچے کی ماں بھی بن گئی لیکن سال 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی- اور اب ان کے لیے ایک مشکل وقت تھا لیکن انہوں نے خود کو سنبھالا اور آج وہ اپنی جیسی دیگر خواتین کی بھی مدد کرنا چاہتی ہیں-

Liu Taijie کا کہنا تھا کہ “ میں جانتی ہوں کہ کوئی خاتون اس وقت کیسا محسوس کرتی ہے جب کوئی اسے چھوڑ دیتا ہے- میں طلاق کے بعد خودکشی کرنے کا سوچنے لگی تھی- جب انسان ٹوٹ جاتا ہے تو وہ خود کو موت کے انتہائی نزدیک محسوس کرتا ہے“-
 

image


“ میرے طالبعلم ان قبروں میں لیٹ کر موت کا تجربہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں- اس طرح انہیں بہت سی ایسی چیزوں کا خیال آتا ہے جو انہوں نے زندگی میں نہیں کیں- انہیں اپنے ماضی کے بارے میں سب کچھ بھولنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا ہوتا ہے“-

یہ تصاویر بھی Liu Taijie کی ایک حالیہ کلاس کی ہیں جن میں خواتین کو ایک قطار سے کھودے جانے والے گڑھوں میں پلاسٹک کی شیٹ کے اوپر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے- ان خواتین کی آنکھیں بند ہوتی ہیں جبکہ ان کے دعائیہ حالت میں یا پھر اپنے سینوں پر ہوتے ہیں- تاہم یہ واضح نہیں ہے ان طالبعلموں کو کتنے وقت تک کے لیے ان گڑھوں میں رکھا جاتا ہے؟
 

image

لیکن بظاہر یہ طریقہ کار پرانی تکلیف سے جان چھڑانے اور نئی زندگی شروع کرنے کے حوالے سے انتہائی آسان معلوم ہوتا ہے-

Liu Taijie کا کہنا ہے کہ “ مجھے طلاق کے دکھ سے باہر آنے اور نئی زندگی شروع کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا- میں دیگر طلاق یافتہ خواتین کی مدد کرنا چاہتی ہوں اور کم وقت میں انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا دیکھنا چاہتی ہوں- ناکامی کوئی خوفناک چیز نہیں ہے٬ میں چاہتی ہوں کہ تمام طلاق یافتہ خواتین اپنی زندگی جئیں اور اپنا مقصد ضرور حاصل کریں“-
YOU MAY ALSO LIKE:

A group of Chinese women recently made headlines after being photographed while lying in shallow graves on the outskirts of Chongqing City. It was revealed that they were taking part in a bizarre ritual called “graveyard meditation” which allegedly helps them cope with divorce.