فیس بک٬ استعمال کی فیس٬شناختی کارڈ نمبر اور شناختی کارڈ کی تصویر

فیس بک استعمال کرنے کی فیس مقرر کی جائے اور یوزر آئی ڈی کے طور پر شناختی کارڈ نمبر اور شناختی کارڈ کی تصویر استعمال کی جائے شکریہ

فیس بک ایک ایسا سوشل میڈیا کا ایک ایسا اہم رکن بن گیا ہے کہ جسکے پاس کچھ ہے یا کچھ نہیں ہے، کچھ علم و عمل ہے یا بس ہوائی زبانی فائرنگ (مجھے بھی آپ اس میں شامل سمجھ سکتے ہیں)۔ لاعلمی کی شدید گہرائی میں رہنے کے باوجود ہم سب اپنے نقطہ نظر کو ہی بہترین اور تمام عالم انسانیت کے لئے قابل تقلید سمجھتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے کہے کو سچ اور دیگر کو جھوٹ کے ذمرے میں رکھا جائے۔

محصولات کے ادارے سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر میں تو حکومت کو ایک فضول مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ فیس بک کی یوزر آئی ڈی اپنی مرضی سے ہر یوزر کو رکھنے کی اجازت دینے کے بجائے ہر شخص کا کمپیوٹرائزڈ نمبر اسکے نام اور اس کی تصویر کے ساتھ یوزر آئی ڈی کے طور پر رکھنے کی اجازت دی جائے اور جو غلط نام اور آئی ڈیز کو استعمال کرنا چاہے اسکو اس کی اجازت نہ ہو کہ اپنی مرضی کے نام فیس بک آئی ڈی کے طور پر رکھے اس طرح ہوگا یہ کہ ایک سسٹممیٹک یوزر آئی ڈیز ہونگی اور جو کوئی بھی فتوی سازی یا فتنہ سازی کرے گا اس کی حقیقت سب کے سامنے اس کے نام اور آئی ڈی کے ساتھ ہو-

اس کے ساتھ ساتھ جب لوگوں کے پاس اتنا فالتو پیسہ ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر پیسہ خرچ کرسکیں تو حکومت کو چاہئے کہ ایسے ریگولیشن متعارف کرائے کہ فیس بک استعمال کرنے کی ماہانہ فیس مقرر کردی جائے اور اس فیس کو کلی طور پر تعلیم اور صحت کے شعبے کے اخراجات کے لئے خرچ کیا جائے اب جس کے پاس پیسے ہونگے اور فیس دینے کی ہمت و طاقت بھی ہوگی تو وہ فیس بک استعمال کرے گا اور فالتو فوکٹ کے فتنہ ساز اور فیس بک چیمئپن اس سارے عمل میں ہاتھ ملتے رہ جائیں گے-

امید ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ تجاویزات مکمل خرافات لگے گی مگر اس پر غور کیا جائے تو خرافات سمجھنے والے شائد اس کی اہمیت پر کچھ غور فکر کرکے اس میں کچھ تجاویزات شامل کرکے اسے کسی حد تک قابل عمل بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں-

M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 490639 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.