سرتاج اولیاء سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے صوفیائے کرام نے جس خلوص و محبت سے کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اس کا نتیجہ ہے کہ اسلام مختصر مدت میں عالم پر چادر نور بن کر چھا گیا اور ہر ذی شعور اس سے اکتسابِ فیض کیا ، حضرت داتا علی ہجویری ؒ کشف المحبوب میں فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے نبوت کی نشانیوں کو آج تک باقی رکھا ہے اور اپنے اولیاء کو اس کے اظہار کا ذریعہ بنایا ہے تاکہ توحید الہٰی اور نبوت ﷺ کے براہن ہمیشہ ظاہر رہیں اﷲ تعالیٰ نے اپنے اولیاء کرام کو کائنات کا والی بنایا ہے اور وہ دنیا میں ذکر الہٰی اور اس کی دلیل بن گئے ہیں ، انہوں نے نفس کی پیروی چھوڑ کر اﷲ تعالیٰ کی بندگی اختیار کرلی ہے ، عیقدت کی وسعت سمندر سے زیادہ ہوتی ہے ، گہری ہوتی ہے اور جب بات تصوف کی ہو تو عقیدت کی معراج رضا الہٰی سے آسمان کی وسعتوں کو چھونے لگ جاتی ہے ایسے عقیدت مندوں کے اس ولی کا ذکر اس عظیم شعر سے کرنا چاہوں گا
شاہ است حسین ؓ بادشاہ است حسین ؓ
دین است حسین ؓ دین پناہ است حسین ؓ
سرداد نداد دست در د دست یزید
حقا کہ بنائے لا اﷲ است حسین ؓ

خالق کائنات رب العالمین نے انسانیت کے محسن اعظم ، ہادی رحمت مجسم رسول اﷲ ﷺ کی امت میں ہر دور میں ایسے افراد مبعوث فرمائے ، جنہیں اﷲ نے اپنے خصوصی انعام و اکرام سے نوازا اور ان سے امت کی ظاہری و باطنی اصلاح کا بندوبست فرمایا انہی بر گزیدہ ہستیوں میں سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا نام بھی آتا ہے ۔ آپ کے والد کا اسم گرامی غیاث الدین حسن ؒ اور والدہ ماجدہ کا نام سیدہ ام الورع بی بی تھا ، حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒکی شادی 590ہجری 1194ء کو بی بی امت کے ساتھ ہوئی ، آپ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی آپ کے پیرو مرشد حضرت خواجہ شیخ عثمان ہارونی ؒ سے آپ کو بہت محبت اور عقیدت تھی ، اس کی محبت اور عیقدت کو دیکھ کر خواجہ عثمان ہارونی ؒ نے آپ کو (امیر تبرک) کے شرف سے نوازا آپ کو اپنا سجادہ نشین مقرر فرمایا ، خواجہ غریب نواز معین ا لدین چشتی اجمیری ؒ نے اپنے گفتار اور اپنے کردار سے ایک معیاری زندگی کا نمونہ پیش کیا ، وہ عشق الہٰی میں ایسے سرمست و سرشار تھے ، ان کو اپنی ہستی کا پتہ نہیں تھا ، پاک و ہند کے اولیاء اکرام ، صوفیائے ، عظام ؒ میں سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی ؒ کو سب سے منفرد اور بلند مقام حاصل ہے ، آپ کو نائب الرسول فی الہند ﷺ کے عظیم لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے ، آپ کی مکمل زندگی نکات طریقت کا نمونہ تھی ، حقیقت و معرفت کا آئینہ تھی ، معرفت الہیہ کا سرچشمہ تھی ، آپ نے اپنی روھانی طاقت سے اپنا ایثار خلوص اور رواداری سے ایک نئے سماج کی تشکیل کی اجمیر راجھستان کی راجھستانی سے 130کلومیٹر کا فاصلے پر نیشنل ہائی الرٹ اور آراولی پہاڑی کے خوبصورت دامن پر واقع ہے ، بغداد سے واپسی پر خواجہ غریب نواز ؒ 1156عیسوی میں حرم شریف پہنچے خواجہ عثمان ہارونی ؒ نے آپ کا ہاتھ پکڑ کر دعا کی اﷲ تعالیٰ کی منظوری آئی کہ ّہم نے معین الدین کو قبول کیا ، خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی ؒ سے مریدوں کے بارے میں کچھ نام تاریخ میں آتے ہیں ، سب سے پہلے مرید اور سجادہ نشین حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒ کا نام آتا ہے ، باقی مریدوں کے نام یہ ہیں ۔ خواجہ فخر الدین ؒ ، خواجہ محمد یادگار چشتی ؒ
خواجہ علاؤ الدین نیلی چشتی ؒ ، حضرت خواجہ نصیر الدین چشتی ؒ
ؒ ، خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی ؒسے منسوب تصانیف اور عملی نگارشات کو تذکرہ نویسوں سے یوں شمار کیا ہے ، انیس الارواح ، حدیث المعارف ، کشف الاسرار ، تہنج الاسرار ، رسالہ آداب ، سیر العارفین ، مسالک الساکین ، مرقعہ خواجگان اور مراۃ الاسرار شامل ہیں ، سلسلہ چشتیہ کے عیقدت مندوں کی زباں پر ایک شعر ضرور ہوتا ہے ۔
الٰہی تابود خورشید و ماہی ۔۔۔۔چراغ چشتیہ را و رروشنائی

اے اﷲ تعالیٰ جب تک چاند اور سورج کی روشنی باقی ہے ، سلسلہ چشتیہ کے چراغ کو روشن رکھ ۔
بر صغیر پاک و ہند میں حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی حسن سنجری اجمیری ؒ کو سلسلۂ چشتیہ بانی کی حیثیت سے صدیوں سے جانا اور مانا جاتا ہے آپ کا وصال 6رجب 632ھ بروز پیر نمازِ عشاء کے بعد ہوا ہر سال آپ کا عرس یکم رجب سے شروع ہوکر 6رجب تک جاری رہتا ہے اور نہایت عیقدت و احترام سے منایا جاتا ہے ، اﷲ تعالیٰ ہمیں دین اسلام پر مکمل عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے پیرو مرشد کی طرزِ فکر کو عام کرنے میں ہماری مدد فرمائے ۔ (آمین)

Syed Mehboob Ahmed Chishty
About the Author: Syed Mehboob Ahmed Chishty Read More Articles by Syed Mehboob Ahmed Chishty: 8 Articles with 5814 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.