پاکستانی کرنسی سے متعلق دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرنسی میں متعدد تبدیلیاں واقع ہوئیں جو کہ عوام کی سہولتوں اور معیشت کی مضبوطی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئیں- 1971 تک پاکستانی کرنسی کا اجراﺀ دو زبانوں میں کیا جاتا تھا٬ ایک اردو اور دوسری بنگالی زبان- 80 کی دہائی تک “پیسہ“ سکہ کا استعمال ہوتا تھا اور اس سلسلے کو بند کر کے کرنسی نوٹوں تبدیل کر دیا گیا- لیکن پھر ان نوٹوں کو ایک مرتبہ دوبارہ نئے سکوں سے تبدیل کیا گیا-یہاں ہم پاکستان کرنسی کی تاریخ اور اس سے متعلق چند ایسے حقائق پیش کر رہے ہیں جن سے یقیناً آپ ناواقف ہوں گے-
 

image
لفظ “روپیہ“ سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی “ چاندی کا سکہ “ کے ہیں-
 
image
“ روپے “ کے نام کا پہلا سکہ شیر شاہ سوری نے 1545 میں متعارف کروایا تھا-
 
image
پہلی جنگِ عظیم کے دوران چاندی کی کمی کی وجہ سے پہلی مرتبہ 1 روپے کے کرنسی نوٹ متعارف کروائے گئے-
 
image
حیدرآباد ریاست کی اپنی کرنسی نوٹ ہوا کرتے تھے جن کی مالیت 1 روپے٬ 2 روپے اور 1000 روپے کی تھی-
 
image
پاکستان میں 1948 میں نصف روپے کا سکہ اور ایک روپے کا سکہ متعارف کروایا گیا-
 
image
ایک روپے کا سکہ دوسری بار 1979 میں متعارف کروایا گیا تھا-
 
image
1962 میں 1 ٬ 2٬ ٬ 5 اور 10 پیسے کے سکے جاری کیے گئے لیکن 1976 میں 2 پیسے کے سکے کو بند کر دیا گیا-
 
image
1979 میں 1 پیسے کے سکے کو بھی بند کردیا گیا-
 
image
1947 میں آغاز میں پاکستان میں بھارتی روپیہ استعمال کیا جاتا تھا جس پر پاکستان کی مہر ثبت ہوتی تھی-
 
image
2روپے٬ 5 روپے٬ 10 روپے اور 100 روپے کے کرنسی نوٹ 1953 میں متعارف کروائے گئے-
 
image
1957 میں 50 روپے کا کرنسی نوٹ متعارف کروایا گیا-
 
image
یہ کرنسی نوٹ بنگالی اور اردو دونوں زبانوں میں استعمال کیا جاتا تھا-
 
image
1964 میں پہلی مرتبہ 500 روپے کے کرنسی نوٹ متعارف کروائے گئے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani currency has a rich timeline and all these years changes have been made for the convenience of public and to strengthen the economy. Until 1971, Pakistani currency was printed in two languages i.e. Bengali and Urdu. 'Paisa' coins were used till 80s that were discontinued and replaced by notes which again got discontinued and replaced by new coins. Here is history and some of the interesting facts about Pakistani currency.