دنیا کے سب سے بہترین اور خوبصورت “ قدرتی “ سوئمنگ پول

یوں تو سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف لگژری ہوٹل مسلسل خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ پول تعمیر کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانوں کے تیار کردہ یہ پول قدرت کے تخلیق کردہ خوبصورت اور حیرت انگیز تالابوں کا مقابلہ کسی صورت نہیں کرسکتے- قدرتی تالاب نہ صرف تیراکی کرنے والوں کو بھرپور لطف فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے اردگرد کا سحر انگیز نظارہ انہیں اطمینان بھی بخشتا ہے- ہم یہاں دنیا کے چند بہترین قدرتی تالابوں کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ضرور یہاں ایک مرتبہ جانے کی خواہش کریں گے-


LAGUNA GIOLA
یہ ساحلی جھیل یونانی جزیرے Tasos میں واقع ہے اور اس سمندر سے بالکل الگ تھلگ ہے- خوبصورت چٹانیں اس قدرتی جھیل کا احاطہ کیے ہوئے ہیں-

image


FAIRY POOLS
یہ تالاب اسکاٹ لینڈ میں واقع ہیں اور ان کا شمار یورپ کے سب سے منفرد قدرتی تالابوں میں ہوتا ہے- اس تالاب کا پانی انتہائی شفاف ہے لیکن یہاں کا درجہ حرارت انتہائی سرد ہوتا ہے-

image


HAMILTON POOL
سحر انگیز نظاروں کا حامل یہ قدرتی تالاب ٹیکساس میں واقع ہے- یہ تالاب زیرِ زمین بہنے والے ایک دریا کے باعث وجود میں آیا ہے- اسے نہانے کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے-

image


HAVASUPAI WATERFALLS
یہ قدرتی تالاب ریاست ایریزونا کی وادی Havasu میں واقع ہے- اس تالاب کے پانی کا رنگ انتہائی پرکشش ہے جبکہ یہاں موجود آبشار بھی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے- یہ امریکہ کی سب سے زیادہ سیاحتی دورہ کی جانے والی وادی ہے-

image


HIERVE EL AGUA
یہ تالاب میکسیکو میں واقع ہے اور اس تالاب میں جہاں ایک جانب تیراکی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے وہیں دوسری طرف میکسیکو کے سب سے شاندار نظارے بھی کیے جاسکتے ہیں-

image


LAS GRIETAS
یہ خوبصورت قدرتی تالاب ایکواڈور کے Galapagos جزائر میں واقع ہے- اس تالاب کا نیلے رنگ کا پانی سیاحوں کو اپنی جانب سے ضرور متوجہ کرتا ہے اور یہ ملک کا سب سے پرکشش مقام بھی ہے-

image

ERAWAN FALLS
یہ آبشار تھائی لینڈ کے Erawan نیشنل پارک میں واقع ہے جبکہ یہاں موجود تالاب کا پانی انتہائی منفرد رنگ کا حامل ہے- اس تالاب کے اردگرد لاتعداد پرکشش پودے اور جنگلی حیات بھی پائی جاتی ہیں-

image

JELLYFISH LAKE
یہ منفرد مقام MICRONESIA کے Palau نامی جزائر پر واقع ہے اور یہ پانی متعدد قسم کے سمندری جانوروں کی اقسام کا گھر بھی ہے- یہی وجہ اس جھیل کو اسکوبا ڈائیونگ کے حوالے سے بہترین بھی بناتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Luxury hotels are constantly competing to create the world's most beautiful infinity pool - with millpond-still water, glistening in the sunshine, seemingly stretching out to infinity and beyond. But as beautiful as these man-made pools are, it is hard to compete with one that nature has created.