دنیا کے عجیب و غریب “کشتی گھر“ جو کبھی دیکھے نہ سنے

دنیا بھر میں مختلف ڈیزائن اور رنگوں کے حامل کشتی گھر یا ہاؤس بوٹس موجود ہیں- پانی پر بہتے ان گھروں میں کچھ وقت گزارنا سیاحوں کے لیے یادگار بن جاتا ہے- یہ کشتی گھر ایسی تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ہوتے ہیں جن کی عام انسان کو ضرورت ہوتی ہے- ہم یہاں آپ کے سامنے دنیا کے چند عجیب و غریب کشتی گھر پیش کر رہے ہیں جو نہ تو آپ نے دیکھے ہوں گے اور نہ ہی آپ نے کبھی ان کے بارے میں سنا ہوگا-


Fennell Residence
لہروں کی شکل میں تعمیر کردہ اس ہاؤس بوٹ کو Robert Oshatz نامی آرکیٹیکچر کمپنی نے 2005 میں ڈیزائن کیا- لکڑی سے تیار کردہ یہ پرکشش ہاؤس بوٹ Oregon کے علاقے Portland میں واقع ہے- اس کے شیشوں سے نہ صرف سمندر کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے بلکہ یہی شیشے سورج کی روشنی کے اندر تک آنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں- اس ہاؤس بوٹ کے بالائی حصے پر باتھ روم تعمیر کیے گئے ہیں-

image


Hobbit houseboat
بھارتی ریاست کیرالہ میں موجود یہ ہاؤس بوٹ یا کشتی گھر روایتی اور جدید ڈیزائن کا حسین امتزاج ہے- یہ ہاؤس بوٹ کرائے پر بھی دستیاب ہوتی ہے- اسے روایتی انداز میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں ایک کیل کا استعمال بھی نہیں گیا- اس کشتی گھر کی بالائی منزل پر بیٹھ کر پانی کا پرکشش نظارہ کیا جاسکتا ہے- کشتی گھر میں توانائی کے حصول کے لیے سولر پینل نصب ہے-

image


Designer canal boat
یہ لندن ہاؤس بوٹ بھی کرائے پر دستیاب ہے اور اس میں ایک رات گزارنے کا کرایہ 500 پاؤنڈ ہے- اس خوبصورت ہاؤس بوٹ کی لمبائی 61 فٹ ہے- اس دلکش ہاؤس بوٹ کی اندرونی تزئین و آرائش بھی انتہائی اعلیٰ اور منفرد انداز میں کی گئی ہے- یہ کشتی گھر کئی جدید سہولیات سے بھی آراستہ ہے جس میں پیزا اوون بھی شامل ہے-

image


Yellow submarine
اس غیر معمولی ہوٹل میں وقت گزارنا سیاحوں کے لیے ایک منفرد تجربے کا باعث اور ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتا ہے- یہ آبدوز البرٹ نامی بندرگاہ پر لنگرانداز رہتی ہے- اس ہوٹل میں تین بیڈروم اور ایک لاؤنج بھی موجود ہے- اس کے علاوہ اس آبدوز ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ آبدوز کے لاؤنج میں مشہور فلم Quadrophenia میں استعمال ہونے والی معروف اسکوٹر بھی رکھی گئی ہے-

image


Floating summer house
پانی پر بہتا یہ گھر دو منزلہ ہے اور کینیڈا کی Huron جھیل میں واقع ہے- اس گھر کے بیرونی حصے پر اتنی جگہ موجود ہے کہ وہاں آرام سے پانی سے متعلق مختلف سرگرمیاں سرانجام دی جاسکتی ہیں- یہ کشتی گھر Cincinnati سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا موسمِ گرما کے دوران استعمال کرتا ہے- اس کشتی گھر کی تعمیر سال 2008 میں مکمل ہوئی-

image


Cosmic Muffin plane boat
یہ پہلا واٹر کرافٹ تھا جو کہ ایک ہوائی جہاز سے تعمیر کیا گیا- 1969 میں ایک پرائیوٹ پائلٹ نے بوئنگ B-307 کی باڈی کو کشتی گھر میں تبدیل کر دیا- انہوں نے یہ باڈی صرف 62 ڈالر میں خریدی تھی- اس ہوائی جہاز کو ہاؤس بوٹ میں تبدیل کرنے میں 4 سال کا عرصہ لگا- یہ فلوریڈا کی ایک بندرگاہ کے ساتھ موجود ہے اور سیاحوں کی توجہ کہ مرکز بنا رہتا ہے-

image

Former ferry
اس سابقہ فیری کو ایک کشتی گھر میں تبدیل کر دیا گیا ہے- ماضی میں یہ کشتی یوکے سے اسکاٹ لینڈ اور Cornwall سے لندن کی طرف اکثر سفر پر نظر آتی تھی- اب یہ ایک آرام دہ گھر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے- اس کشتی میں متعدد کمرے موجود ہیں جس میں ایک ڈائننگ ایریا بھی شامل ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

From wave-shaped beauties to converted private jets, these wacky creations show how houseboats come in all shapes and sizes. Some are designed to bob along, allowing occupants to explore, while others remain permanently docked. One such property is a two-storey floating house on the Canadian side of Lake Huron, which acts as a summer residence for one couple who return to the same spot year after year.