ما ھی بے آب(٣٠)

فلائٹ لینڈ ہوئے کافی وقت گزر چکا تھا‘‘،،مایا کی نظریں بار بار اردگرد کسی شناسا کو ڈھونڈ رہی تھی‘‘،، انتظار اب بے چینی میں بدل گیا‘‘،،کوئی نہ آیا تو؟؟؟،،،بار بار اک ہی سوال ذہن میں ذہن میں آرہا تھا‘‘،،، اس سوال میں چھپے خدشے نے اسے سہما دیا‘‘،،
ہر بات پر اتنی جلدی پریشان نہ ہوا کرو،، بیٹا ،،خدا پر بھروسہ رکھو ،،وہ کبھی تمہیں مایوس نہیں چھوڑے گا،، پاپا ہمیشہ اسے ایسے تسلی دیتے‘‘،،، اور خدا کے سوا کسی کے اتنا قریب ہو ہی نہ‘‘ خدا کے ساتھ لگاؤ سے دلی سکون ملتا ہے‘‘،،جبکہ کسی انسان سے قربت جتنی ذیادہ ہو گی‘‘،،،اتنی ہی ذہنی اذیت ملے گی‘‘،،،
مایا‘‘،،، اپنے نام کی پکارپر اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا‘‘،،، نرم سی مسکان لیے ایک خاتون تیزی سے اس کی طرف بڑھی‘‘‘،،،تم مایا ہو نا‘‘؟؟،،، انہوں نے کنفرم کیا‘‘،،،جی ،،،مایا نے سر جھکا کر کہا‘‘،،،
انہوں نے اسے گلے لگالیا‘‘،،، سوری بیٹا‘‘،،ہمیں پہنچنے میں دیر ہو گئی‘‘،،،پر تمہارے ماموں ہی وجہ سے‘‘،،،
گاڑی کچھوے کی رفتارسے چلاتے ہیں‘‘،،پیدل آگے نکل جاتے ہیں‘‘،،،پران کی گاڑی پیچھے ہی رینگتی رہتی ہے‘‘،،،
بہت خو ‘‘،،،پہلی ہی ملاقات میں بچی کو میرے خلاف کر رہی ہو‘‘،،ماموں نے پیچھےسے شاید مامی جان کی بات سن لی تھی‘‘،، انہوں لڑتا دیکھ کرمایا زور سے ہنس پڑی‘‘،،، دونوں یک دم رک گئے‘‘،،،
چلیں اب گھر چلتے ہیں‘‘،،،باقی باتیں بعد میں،،مامی جان نے بات سمیٹتےہوئے کہا‘‘،،،مایا بھی سر جھکائے ان کے ساتھ ساتھ چلنے لگی‘‘،،،
موسم بہت سہانا تھا‘‘،،،بادل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں نے آسمان کی نیلاہٹ چھپا رکھی تھی‘‘،،، بادلوں نے موسم کو حسین بنا دیاتھا‘‘،،،ایسا موسم مایا کو بہت پسند تھا‘‘،،،جب بھی بادل آتے ہلکی ہلکی پھوار پڑتی‘‘،،
اسکا دل کرتا‘‘،،واک پر جائے‘،،،صاف ستھری طویل سڑک ہو‘‘،،،جس کا کوئی اختتام نہ ہو‘‘،،
نہ کوئی ہجوم،،،نہ کوئی شور،،،بس وہ ہو اور خاموشی ہو،،، (جاری)
 

Mini
About the Author: Mini Read More Articles by Mini: 57 Articles with 49035 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.