ملازمت کیوں گئی؟ خوبصورتی وبالِ جان تو ایکسرے لے ڈوبا

کسی ملازم کو ملازمت سے فارغ کیا جانا یقیناً کوئی قابلِ تعریف عمل نہیں ہوتا- کسی بھی شخص کو نوکری سے نکالے جانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور عموماً ان میں زیادہ تر قصور وار خود ملازم ہی پائے جاتے ہیں- تاہم دنیا میں چند ملازمین کو انتہائی مضحکہ خیز وجوہات کی بنا پر بھی نوکری سے فارغ کیا گیا جو کہ اتنی بڑی غلطی معلوم نہیں ہوتیں کہ جس کی وجہ سے کسی کی ملازمت چھین لی جائے-


خوبصورتی
Melissa Nelson دانتوں کے ڈاکٹر کی اسٹنٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں- تاہم انہیں بہت زیادہ پرکشش ہونے کی وجہ سے ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے- ڈاکٹر کی اہلیہ کے دباؤ پر انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا-

image


لائف گارڈ
Tomas Lopez فلوریڈا کے ایک ساحل پر لائف گارڈ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے- تاہم اپنے مقام سے کچھ ہٹ کر ڈوبتے ہوئے ایک شخص کی جان بچانے پر انہیں نوکری سے فارغ کردیا گیا کیونکہ سمندر کے جس حصے میں وہ شخص ڈوب رہا تھا وہاں Tomas Lopez کی ڈیوٹی نہیں تھی-

image


چپس
Josefina Hernandez ایک طویل مدت سے Walgreens میں ملازم تھیں اور انہیں ذیابیطیس کا مرض لاحق تھا- ایک روز دورانِ ملازمت طبعیت خراب ہونے پر اپنا بلڈ شوگر بڑھانے کے لیے چپس کھانے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا-

image


خاتون ویٹر
نیدر لینڈ میں واقع ایک خاتون ویٹر کو صرف اس بات پر نوکری سے نکال دیا گیا کہ اس نے اپنے کولیگ کو hamburger فروخت کیا اس میں cheese شامل کردی تھی- ریسٹورنٹ کے مطابق cheese شامل کرنے سے برگر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا جو نہیں وصول کیا گیا-

image


بوریت
نوجوان ملازم خاتون Kimberley Swann کو ملازمت صرف اس وجہ سے ہاتھ دھونا پڑے کہ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے پیشہ ورانہ امور کے انتہائی بور ہونے کی شکایت شئیر کی تھی-

image


مضحکہ خیز جملے
Muller Tamas مشہور موبائل کمپنی Vodafone کے ہنگری میں واقع مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں ملازمت تھے- اور انہیں ٹوئٹر پر T-Mobile کے حوالے سے مضحکہ خیز جملے شئیر کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا- واضح رہے کہ T-Mobile ووڈا فون کا سب سے بڑا حریف ہے-

image

نارنجی رنگ کے کپڑے
سال 2012 میں فلوریڈا کی ایک فرم نے نارنجی رنگ کے کپڑے پہننے پر اپنے 14 ملازم فارغ کردیے- درحقیت کمپنیوں میں ملازم اس مخصوص رنگ کے کپڑے paydays کے موقع پر پہنتے تھے لیکن مذکورہ کمپنی کی نئی منیجمنٹ نے اس عمل کو اپنے خلاف احتجاج قرار دیا-

image

ایکسرے
ونکسن کی رہائشی دو نرسوں کو فیس بک پر مریض کا ایکسرے پوسٹ کرنے پر نوکری سے فارغ کیا گیا- اسپتال کے مطابق انہوں نے اسپتال کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Getting fired is never fun. People get fired for all sorts of reason including company downsizing, code of conduct violations, even a boss simply not liking an employee. However, there are much more unusual, incredible and funny reasons for getting fired. On today’s list, we’re going to share some of these stories with you.