اور بس یہ آخری کھانا تھا ان مشہور شخصیات کا۔۔

ویسے تو ہم دن میں کئی بار کھانا کھاتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر زندگی ختم ہونے والی ہو تو ہم آخری بار کیا کھانا پسند کریں گے یا وہ کونسا کھانا ہوگا جو اس دنیا میں ہمارا آخری کھانا ثابت ہوگا؟ یقیناً اس سوال پر آپ چکرا گئے ہوں گے کیونکہ کسی بھی شخص کو اپنی موت کے وقت کا درست علم نہیں ہوتا- تاہم ہم آپ کو آج دنیا کی چند مشہور شخصیات کی موت سے قبل ان کے آخری کھانوں سے متعلق بتائیں گے-


سقراط
مشہور فلاسفر سقراط کو ایتھنز کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور اس سزا پر عملدرآمد مجرم کو زہر پلا کر ہوتا تھا- اور سقراط کو بھی hemlock زہر سے بھرا پیالہ پلایا گیا جو اس کی آخری غذا بھی بن گیا-

image


نپولین بونا پارٹ
5 مئی 1821 کو سینٹ ہیلینا کے جزیرے پر جلاوطنی کی زندگی گزارتے ہوئے فرانس کے آخری شہنشاہ نپولین بونا پارٹ نے اپنی آخری سانس سے قبل چند ڈشز کھا رکھی تھیں- ان ڈشز میں بیکن چوپز٬ روسٹ ٹماٹر٬ ٹماٹر وہ بھی کریم کے ساتھ اور ٹوسٹ شامل تھے-

image


ابراہم لنکن
امریکی صدر ابراہم لنکن کی موت 15 اپریل 1865 کو واقع ہوئی- موت سے قبل امریکی صدر کی آخری غذاؤں میں mock turtle soup, roast Virginia fowl with chestnut stuffing, baked yams اور گوبھی شامل تھی-

image


جنرل کاستر
جنرل کاستر کی ہلاکت کا واقعہ 25 جون 1876 کو رونما ہوا- جنرل کاستر کی آخری خوراک میں جو غذائیں شامل تھیں وہ پھلیاں٬ buffalo steaks اور جنگلی مکئی تھی-

image


ایڈولف ہٹلر
ایڈولف ہٹلر کی موت 30 اپریل 1945 کو واقع ہوئی- موت سے قبل ہٹلر نے برلن میں واقع اپنے بنکر میں اپنا آخری کھانا کھایا تھا- یہ کھانا انتہائی سادہ تھا کیونکہ اس میں صرف اسپیگیٹی شامل تھی وہ ہلکی چٹنی کے ساتھ جبکہ اس میں گوشت بھی شامل نہیں کیا گیا تھا-

image


مہاتما گاندھی
گاندھی کو 30 جنوری 1948 کی شام کو ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک کیا گیا تھا- ان کا آخری کھانا صحت بخش غذاؤں پر مشتمل تھا جس میں گائے کا دودھ٬ سبزیاں٬ لیموں٬ نارنجی اور مکھن شامل تھے-

image

جان ایف کینیڈی
امریکہ کے صدر جان ایف کینیڈی کی ہلاکت بھی ایک قاتلانہ حملے کے نتیجے میں 22 نومبر 1963 کو ہوئی- جان ایف کینیڈی نے موت سے قبل صرف ناشتہ کر رکھا تھا- ہوٹل کے شیف کے مطابق اس ناشتے میں کافی٬ اورنج جوس٬ دو ابلے انڈے٬ کچھ ٹوسٹ اور مارملیڈ شامل تھی-

image

صدام حسین
سابق عراقی صدر صدام حسین کو 30 دسمبر 2006 کو تختہ دار پر لٹکایا گیا- رپورٹ کے مطابق ان کے آخری کھانوں میں ابلی ہوئی چکن٬ چاول اور گرم پانی میں شامل شہد کا شمار کیا جاتا ہے- انہیں سگریٹ کی پیشکش بھی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا-

image

مائیکل جیکسن
پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی موت 25 جون 2009 کو واقع ہوئی- اور مرنے سے قبل اس مشہور شخصیت کا آخری کھانا پالک سلاد اور چکن تھے-

image

لیڈی ڈیانا
لیڈی ڈیانا کی موت 31 اگست 1997 کو ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجے میں واقع ہوئی- ڈیانا کی آخری غذاؤں میں ویجیٹیبل ٹمپورا٬ مشروم اور آملیٹ شامل تھے جو کہ ایک ریسٹورنٹ پر کھائے گئے تھے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There is something fascinating about last meals. Eating is something we do multiple times on a daily basis; it is what gives us life. Surround yourself with chefs, cooks, and culinarily inclined guests at a dinner party, and you may very well be presented with a particular question: “What would you want for your last meal on earth?”