دنیا کے چند عجیب اور ناقابلِ یقین حقائق

آج کے جدید دور میں کسی بھی چیز یا شعبے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل کام نہیں رہا کیونکہ انٹرنیٹ نے اس کا حصول انتہائی آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے- یہی وجہ ہے کہ انسان کے علم میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے- تاہم انسان اب بھی بہت سے ایسے حقائق سے لاعلم ہے جن کے بارے میں جاننے کے بعد ان پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہے- آج کا آرٹیکل چند ایسے ہی عجیب و غریب اور دلچسپ حقائق کے بارے میں ہے جو کہ آپ کی معلومات میں ضرور اضافے کا باعث بنے گا-

 

image
آکسفورڈ یونیورسٹی قدیم ترین Aztec سلطنت سے بھی زیادہ قدیم ہے- یہ سلطنت 1428 سے 1521 تک تھی جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی 1096 میں قائم ہوئی-
 
image
ایک مرتبہ چارلی چپلن نے سان فرانسسکو تھیٹر میں منعقد ہونے والے ایک ایسے مقابلے میں حصہ لیا جو چارلی چپلن سے مشابہت رکھنے والوں کے درمیان تھا- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقابلے میں خود اصلی چارلی چپلن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا-
 
image
شارک وہ واحد مچھلی ہے جو اپنی دونوں آنکھیں جھپک سکتی ہے-
 
image
Haskell Opera House امریکہ اور کینڈا کی سرحد پر تعمیر ہے- اس کا اسٹیج کینڈا میں ہے جبکہ اس کی نشستیں امریکہ میں-
 
image
برفانی ریچھ کی کھال کا کوئی رنگ نہیں ہوتا کیونکہ یہ شفاف ہوتی ہے-
 
image
گولڈ فش کی یادداشت صرف 3 سیکنڈ کے لیے ہوتی ہے-
 
image
ایک چوہیا ایک سال کے دوران 2000 چوہوں کو جنم دے سکتی ہے-
 
image
فرنچ فرائز بیلجیم سے کی ایجاد ہیں-
 
image
گھونگھے کی بعض اقسام 20 ہزار سے زائد دانتوں کی مالک ہوتی ہیں-
 
image
ناروے کے ایک گاؤں کو “ Hell“ کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ انگریزی زبان کے اس لفظ کے معنی جہنم کے ہیں-
 
image
مشہور آسکر ایوارڈ کی پہلی تقریب 1929 میں منعقد ہوئی جو کہ صرف 15 منٹ چلی اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد 270 تھی-
 
image
آسٹریلیا میں واقع یہ ایک پراسرار جھیل ہے جس کے پانی کا رنگ گلابی ہوتا ہے- اس جھیل کو Hilier کے نام سے جانا جاتا ہے- ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رنگ اس جھیل میں پائی جانے والی الجائی یا پھر جراثیموں کی وجہ سے ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some Interesting And strange Facts about World - In this article some interesting information is provided to increase your knowledge. Which are wonderful and very interesting. It Is difficult to believe on them but these things are truly real.