بھارتی نوجوان کی قسمت٬ گوگل میں ملازمت اور تنخواہ کتنے لاکھ؟

دنیا کی معروف ترین کمپنی میں ملازمت اختیار کرنا یقیناً ہر باصلاحیت نوجوان کا ایک دیرینہ خواب ہوتا ہے جہاں وہ نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں بلکہ انہیں تنخواہ کی مد میں ایک بھاری رقم بھی ادا کی جائے- لیکن بہت کم نوجوان ایسے ہوتے ہیں جو اپنے اس خواب کی تعبیر پانے میں کامیاب ہوتے ہیں-

تاہم ایک بھارتی نوجوان نے انتہائی کم عمری میں ہی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل میں سالانہ پاکستانی 23.7 ملین روپے کے عوض ملازمت اختیار کر کے یہ کامیابی حاصل کرلی ہے-
 

image


جی ہاں گوگل نے بھارت کے شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ ہرشیت شرما کی بطورِ گرافک ڈیزائنر خدمات حاصل کرلی ہیں اور ہرشیت کو گوگل کی جانب سے تنخواہ کی مد سالانہ بھارتی 144 ملین روپے ادا کیے جائیں گے- یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 23.7 ملین روپے بنتی ہے-

ہرشیت اس وقت سیکنڈ ائیر کے طالبعلم ہیں اور انہیں اتنی بڑی کمپنی میں ملازمت ملنے کی کوئی توقع نہیں تھی-

ہرشیت کا کہنا ہے کہ “ میں اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتا کہ مجھے کتنی خوشی ہورہی ہے- یہ میرا ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا اور مجھے اپنی محنت کا صلہ مل گیا“-

آغاز میں گوگل کی جانب سے ہرشیت کو پہلے سال باقاعدہ تربیت دی جائے گی اور انہیں ماہانہ بھارتی 4 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے اور تربیت مکمل ہونے بعد اگلے سال سے ہی ہر ماہ انہیں ماہانہ بھارتی 12 لاکھ روپے کی رقم ادا کی جانے لگے گی-
 

image

ہرشیت 10 سال کی عمر سے ڈیزائزننگ کرتے چلے آرہے ہیں- ہرشیت کے چچا روہیت شرما انہیں خفیہ طور پر ڈیزائننگ کی تربیت دیتے تھے- ابتدا میں ہرشیت نے اداکاروں کے پوسٹر تخلیق کیے جس میں انہوں نے 40 سے 50 ہزار روپے کی رقم کمائی- ہرشیت کی اس شعبے دلچسپی تو تھی لیکن انہوں نے کسی انسٹیٹوٹ سے پیشہ ورانہ تربیت حاصل نہیں کر رکھی-

ہرشیت کیلیفورنیا میں واقع گوگل کے آفس میں 7 اگست سے اپنی خدمات سرانجام دینے کا آغاز کردیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A 16 year old boy from Chandigarh, India has been hired at Google for a whopping salary of Rs. 144 million, which amounts to Rs. 23.7 million in Pakistani Rupees. He will be working as a graphics designer at the company.