دنیا کے قدیم ترین پراسرار راز جن سے پردہ اٹھنا باقی ہے

کئی سو سال گزرنے کے باوجود آج بھی دنیا میں کئی ایسی حیرت انگیز تعمیرات موجود ہیں جن سے وابستہ پراسرار رازوں سے ماہرین پردہ نہیں اٹھا سکے- جیسے کہ ان تعمیرات کیوں تخلیق کیا گیا؟ ان کو بنانے والے کہاں گئے؟ کیسے تعمیر کیا گیا؟ اور بعض اسٹرکچر کے بارے میں تو یہ بھی کوئی نہیں جانتا انہیں کس نے تعمیر کیا؟ تاریخ دان ان تعمیرات کے حوالے سے متعدد نظریات پیش کرچکے ہیں لیکن آج تک کوئی حتمی جواب نہیں دیا جاسکا- جس کی وجہ سے کئی صدیاں قبل تعمیر ہونے والے یہ اسٹرکچر آج بھی ایک پراسرار راز بنے ہوئے ہیں-


Meteora
یہ ان 6 خانقاہوں میں سے ایک خانقاہ ہے جو کہ بلند ترین چٹانوں پر تعمیر کی گئی ہیں- یونان میں واقع یہ ناقابلِ یقین تعمیرات 14ویں صدی کے دوران اس وقت تعمیر کی گئیں جب ترک اس ملک پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے تھے- تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے اس دور میں اتنے بلند ترین مقام تک پہنچا کیسے گیا؟ بظاہر تو یہی حل دکھائی دیتا ہے کہ یہاں تک خود اور تعمیراتی میٹریل پہنچانے کے لیے رسی یا اس کی بنی سیڑھی کا استعمال کیا گیا ہے لیکن اس کی بلندی دیکھ کر یہ بھی ناممکن لگتا ہے- اس چٹان کی بلندی 373 میٹر ہے اور آج تک ماہرین اس راز سے پردہ اٹھانے میں ناکام ہیں-

image


Teotihuacan
یہ مکیسیکو کا ایک قدیم شہر ہے جہاں کبھی 1 لاکھ 25 ہزار افراد آباد ہوا کرتے تھے اور اسے کئی خاندانوں کے لیے انتہائی منفرد ڈیزائن کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا- یہاں ایک اہرام بھی موجود ہے- تاہم ماہرین آج تک یہ جاننے میں ناکام ہیں کہ اسے کیوں اور کس نے تعمیر کیا تھا- اس شہر کی تاریخ 250 عیسوی سے جاملتی ہے-

image


Valley of Love
آئر لینڈ میں واقع اس علاقے کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے درمیان اسٹرکچر تعمیر کرنے کا ایک پراسرار مقابلہ ہوا کرتا تھا- یہاں موجود اسٹرکچر یا فن پارے آج بھی حیرت انگیز حالت میں موجود ہیں جبکہ یہ اہراموں سے بھی زیادہ قدیم ہیں- جن سوالات کے جوابات ماہرین آج تک نہیں تلاش کرپائے وہ یہ ہیں کہ یہ اسٹرکچر کس نے اور کیسے تعمیر کیے اور وہ لوگ کہاں غائب ہوگئے؟

image


Nazca Lines
پیرو کے Nazca صحرا میں 500 قبل مسیح میں آباد ایک قدیم قوم نے چند عجیب و غریب ڈرائنگ اپنی پیچھے چھوڑی ہیں- ماہرین اس راز سے پردہ اٹھانے میں ناکام ہیں کہ یہ ان ڈرائنگ کا مطلب کیا ہے؟ اور انہیں کیوں تخلیق کیا گیا؟- اس صحرا میں متعدد ایسی ڈرائنگ موجود ہیں اور سب سے بڑی ڈرائنگ 660 فٹ پر پھیلی ہوئی ہے-

image


The Treasury of Petra
اردن کا یہ شہر دوسری صدی کے دوران تعمیر کیا گیا- یہ شہر زیرِ زمین قائم کیا گیا اور اب تک صرف 15 فیصد ہی دریافت کیا گیا ہے- اس شہر میں ایک بلند وبالا داخلی دروازہ بھی موجود ہے جسے ہالی ووڈ نے اپنی ایک فلم میں بھی استعمال کیا- یہ دروازہ یا راستہ پہاڑ کو کاٹ کر بنایا گیا ہے اور 250 فٹ بلند ہے- لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اتنے بڑے داخلی راستے کی تعمیر کی ضرورت کیا تھی؟ بعض لوگوں کے نزدیک یہ دیوتا کا مندر تھا-

image


Gobekli Tepe
ترکی میں ایک پہاڑ کی بلندی پر اہرام مصر سے بھی 7 ہزار قبل عجیب و غریب ستون تعمیر کیے گئے جن پر تراش خراش کے ذریعے جانوروں کی شکل نما تصاویر تخلیق کی گئی ہیں- ہر ستون 20 فٹ بلند ہے اور ان کا وزن 20 ٹن- تاہم ماہرین یہ جاننے میں ناکام رہے کہ ان عجیب و غریب ستونوں کی تعمیر کا مقصد کیا تھا اور انہیں کیوں تعمیر کیا گیا؟

image
YOU MAY ALSO LIKE:

These amazing structures centuries later are still a mystery. Why were they built? Where did the people go that made them? How were they built? In some cases, we don’t even know who built them. Historians have assumptions and theories but nothing substantial that provides insight into why these incredible wonders were built.