ایسے ممنوعہ مقامات جہاں آپ کو جانے کی اجازت نہیں

جہاں ایک جانب دنیا میں متعدد اہسے خوبصورت٬ پرکشش٬ قدیم اور تاریخی مقامات موجود ہیں جن کی سیر کو سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جاتی ہے اور وہاں گزارے گئے اپنے وقت کو ہمیشہ کے لیے یادگار بناتی ہے وہیں دوسری طرف ہماری اس سرزمین پر ایسے مقامات بھی موجود ہیں جہاں چند تحفظات کی بنا پر عام آدمی کو داخلے کی اجازت حاصل نہیں- یہ ممنوعہ مقامات دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں- مندرجہ ذیل میں چند ایسے ہی ممنوعہ مقامات کا ذکر موجود ہے جہاں آپ نہیں جاسکتے اور ساتھ ہی اس بات کا ذکر بھی موجود ہے کہ آپ وہاں کیوں نہیں جاسکتے؟


North Sentinel Island
یہ جزیرہ انڈمان جزائر میں سے ایک ہے اور سیاسی طور پر بھارت سے تعلق رکھتا ہے- یہ ایک خوبصورت ساحلوں اور سحر قدرتی نظاروں کا حامل جزیرہ ہے- تاہم یہاں کچھ ایسے قبائل آباد ہیں جو سیاحوں کو نہ صرف اغواﺀ کرلیتے ہیں بلکہ تشدد پسند بھی ہیں- یہ لوگ باہر کے لوگوں سے ملنا جلنا پسند نہیں کرتے ہیں اور بعض اوقات قتل بھی کردیتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ اس جزیرے پر جانا سختی سے منع ہے-

image


Lascaux Caves
یہ غار جنوب مغربی فرانس میں واقع ہے اور 900 ایسے قدیم آرٹ کے نمونوں پر مشتمل ہیں جو انتہائی بہترین حالت میں ہیں- ان نمونوں کی تباہ ہونے سے بچانے کے لیے 1963 سے غار میں عوام کا داخلہ بند ہے- ہفتے میں ایک مرتبہ صرف ایک سیکورٹی گارڈ کو غار میں داخل ہونے کی اجازت ہے وہ بھی صرف چند منٹ کے لیے-

image


Surtsey
یہ آئس لینڈ کا ایک چھوٹا آتش فشاں جزیرہ ہے اور یہ آتش فشاں 1963 سے 1967 کے درمیان پھٹ بھی چکا ہے- اس جزیرے پر جانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں سوائے چند سائنسدانوں کے ایک گروپ کے- یہاں قدرتی ماحولیاتی نظام پر تحقیق کی جاتی ہے-

image


Room 39
روم 39 شمالی کوریا کا ایک خفیہ ادارہ ہے جس کا تعلق شمالی کوریا کے آمروں یعنی Kim خاندان سے ہے- خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ ڈپارٹمنٹ کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر اس خاندان اور پارٹی کے اعلیٰ حکام کی مالی معاونت کرتا ہے- ان کاروباری اداروں میں جائز و ناجائز دوںوں ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے والے ادارے شامل ہیں-

image


Woomera Test Range
یہ آسٹریلیا کا ایک ممنوعہ علاقہ ہے اور یہاں کی زمین تجربات کے لیے استعمال کی جاتی ہے- یہ ایک بہت بڑا علاقہ ہے جو کہ 1 لاکھ 22 ہزار اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- آسٹریلوی حکومت نے 1947 میں عوام کے اس علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جو آج تک عائد ہے- تاہم یہاں ایک میوزیم اور دیگر پرکشش خصوصیات بھی موجود ہیں جنہیں دیکھنے کی سیاحوں کو اجازت حاصل ہے-

image


Metro 2
یہ روس کا ایک خفیہ زیرِ زمین راستہ ہے جو کہ اسٹالین کے دورِ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا- یہ خفیہ راستہ روس کے تمام اہم سرکاری اور انتظامی اداروں کو آپس میں جوڑتا ہے- اس کے علاوہ یہ راستہ دو ہوائی اڈوں سے بھی منسلک ہے-

image

Coca-Cola Vault
امریکی ریاست جارجیا میں واقع یہ کوکا کولا کا میوزیم ہے اور اس میں ایک بڑی تجوری موجود ہے جس کے پاس جانے کی کسی کو اجازت نہیں- درحقیقت اسی تجوری نما کمرے میں کوکا کولا تیار کرنے کا فارمولہ رکھا گیا ہے- اور مقام کی 24 گھنٹے سخت حفاظت کی جاتی ہے-

image

Snake Island
یہ برازیل کا ایک ایسا جزیرہ ہے جسے Ilha de Queimada Grande کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس جزیرے پر انتہائی زہریلے سانپ پائے جاتے ہیں جو بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں- ان سانپوں کا زہر اتنا خطرناک ہے کہ انسان کے گوشت کو پگھلا کر رکھ دیتا ہے- اسی وجہ سے حکومت نے اس جزیرے میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

With today’s travel technology, it’s hard to imagine a place you’re not allowed to visit. Yet, there are still places that cannot be (legally) visited as they are cut off for various reasons. Places such as secret military bases, forbidden islands, fragile natural landmarks, and even sites closed due to paranormal activities are off limits to regular people.