14 بچوں کی ماں کروڑ پتی کیسے بنی؟

تمی امبیل کے 14 بچے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی سکول نہیں گیا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کہانی کسی غریب خاندان ہے۔ لیکن ہم بات کر رہے ہیں ایک کروڑ پتی خاتون اور ان کے بچوں کی۔

بی بی سی کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی تمی 17 لاکھ ڈالر کا نیچرل کاسمیٹک کا کاروبار ہے۔ اسے انہوں نے بغیر کسی بینک کے قرض اور سرمایہ کار کی مدد لیے کھڑا کیا ہے۔
 

image


امبیل اپنے شوہر اور 14 بچوں کے ساتھ رہتی ہیں امبیل کے شوہر پاکستانی ڈاکٹر ہیں اور ان کے گھر میں ٹی وی سیٹ تک نہیں ہے۔

امبیل نے اپنے تمام بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے گھر پر ہی پڑھایا۔ ان کے چار بچے اب کالج میں میڈیکل، انجینئرنگ اور سائبر سیکورٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ باقی بچوں کو امبیل اب بھی گھر پر خود پڑھاتی ہیں۔

امبیل اپنے بزنس کو تقویت دینے اور بچوں کو پڑھانے کا کام ایک ساتھ کرتی ہیں۔ بزنس کے سلسلے میں انھیں کئی ممالک کا سفر بھی کرنا پڑتا ہے۔ الگ الگ مقامات کی قدرتی مصنوعات کو سمجھنا اور پھر ان سے آپ کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے ان کو جگہ جگہ مارے مارے پھرنا پڑتا ہے۔

اپنے ان دوروں میں وہ کئی بار اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے جاتی ہیں۔ امبیل کا خیال ہے کہ مختلف جگہوں کا تجربہ بھی بچوں کی تعلیم کا ایک حصہ ہے۔

نیچرل باڈی پروڈکٹس کا بزنس
امبیل کہتی ہیں: 'میں اپنے بزنس کو پرانے انداز میں چلانا چاہتی تھی، جس میں 'پہلے پیسے کماؤ پھر اسے دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے لگاؤ والی' پالیسی اپنائی جاتی ہے۔ میں نے کبھی بھی پیسہ قرضے لے کر بزنس کرنے کا نہیں سوچا۔'
 

image


تمی نے سب سے پہلے ملبوسات کی کمپنی شروع کی، جس میں انھیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے اسے بند کر فوری طور پر دوسرے پروجیکٹ کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا۔

اس کے بعد انھوں نے 'شیا ٹیرا آرگینک' کے نام سے کمپنی کا آغاز کیا۔ یہ نیچرل باڈی پروڈکٹس کی کمپنی ہے جو قبائلی گروپوں اور مصر، مراکش، نامبيا یا تنزانیہ جیسے ممالک کے چھوٹے گروپوں سے خام مال منگواتی ہے۔

یہ کمپنی 17 سال پہلے شروع ہوئی اور اس نے مغربی ممالک کو ایسی چیزوں سے روشناس کروایا جن کے بارے میں وہاں کے باشندے جانتے تک نہیں تھے۔

مختلف علاقوں کا دورہ
امبیل نے اپنے بزنس کو توسیع دینے کے لیے ان جگہوں کا دورہ کرنا شروع کیا جہاں جلد کے علاج کے لیے اب بھی مقامی اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔

امبیل کہتی ہیں: 'میں نے ان جگہوں پر روزگار پیدا کرنے کی کوشش کی جہاں زندگی بہت مشکل تھی، میں جانتی تھی کہ ان جگہوں پر ایسی کئی چیزیں ہیں جو فطرت کے بے حد قریب ہیں، لیکن بازار کی پہنچ سے دور ہیں۔'

امبیل کی کمپنی امریکہ کی ریاست ورجینیا میں واقع ہے اور آن لائن ترسیل کے ذریعے مصنوعات فروخت کر رہی ہے۔ اس کے امریکہ بھر میں 700 سٹور ہیں۔
 

image


جعلی مصنوعات سے چیلنج
گزشتہ کچھ سالوں سے امبیل کو ایک پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مارکیٹ میں نیچرل پروڈكٹس کے نام پر بہت سی جعلی مصنوعات فروخت ہونے لگی ہیں۔ اس کی وجہ سے گاہک یہ یقین نہیں کر پا رہے کہ کون سی مصنوعات درست ہیں اور کون سے غلط۔

امبیل کہتی ہیں کہ مارکیٹ میں جاری اس مقابلے میں خود کو مسلسل آگے برقرار رکھنے بہت مشکل ہے، لیکن وہ مصنوعات کے معیار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

I admit to pausing a second when businesswoman Tammie Umbel pitched me on her Shea Terra Organics skin-care company a few months ago — and how she built it while raising and home-schooling 14 children.