دنیا کی چند مہنگی ترین موٹر سائیکل

مہنگی ترین موٹر سائیکل مختلف سائز اور شکلوں میں متعارف کروائی جاتی ہیں- چاہے یہ اسپورٹس بائیک ہوں یا پھر عوامی سڑکوں پر چلنے والی موٹر سائیکلیں٬ ان کے ساتھ اعلیٰ قیمت کی خصوصیت ضرور منسلک ہوتی ہے- ان موٹر سائیکلوں کو مہنگا ترین ان کی خوبصورتی اور طاقت بناتی ہے- اسی مناسبت سے ہم یہاں آپ کو دنیا کی چند مہنگی ترین موٹر سائیکلوں کے بارے میں بتائیں گے-
 

Kawasaki Ninja H2R
کاواساکی کے اس ماڈل 300 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- یہ ایک مہنگی ترین موٹر سائیکل ہے جس کی مالیت 50 ہزار ڈالر ہے- اس موٹر سائیکل کو عوامی سڑکوں پر استعمال نہیں کیا جاسکتا-یہ موٹر سائیکل انتہائی محدود وقت کے لیے مارکیٹ میں فراہم کی گئی-
 

image


Hesketh Valiant SC
یہ بھی ایک مہنگی ترین بائیک ہے جس کی قیمت 65 ہزار 545 ڈالر ہے- اس بائیک کے انجن کی طاقت 2100 سی سی ہے- اس بائیک کو سپر چارچڈ مونسٹر بھی قرار دیا جاتا ہے-

image


Energica Ego45 Limited Edition
اس موٹر سائیکل کو آج کے اعتبار سے انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے اٹلی کی ایک کمپنی نے تخلیق کیا ہے- یہ بھی ایک مہنگی ترین موٹر سائیکل ہے جس کی مالیت 68 ہزار ڈالر ہے-

image


Bimota BB3
یہ خوبصورت اور مہنگی ترین موٹر سائیکل 4 سلینڈر اور 4 اسٹروک کی مالک ہے اور اسی وجہ سے انتہائی تیز رفتار بھی ہے- اس موٹر سائیکل کی قیمت 72 ہزار 888 ڈالر ہے-

image


TRON Light Cycle
انتہائی منفرد اور عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل یہ موٹر سائیکل TRON کے شائقین کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہے- اس بائیک کی پیداوار بھی لمیٹیڈ ایڈیشن کے ساتھ کی گئی- اس موٹر سائیکل کی قیمت 77 ہزار ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Expensive motorcycles can come in all shapes and sizes. Whether they’re a sports bike or a hog, the only constant to expensive motorcycles is the high price tag. Many of them will provide higher performance and make you look good going down the road.