دورانِ پرواز پائلٹس کا کمال اور چند ناقابلِ یقین تصاویر

اکثر افراد کے نزدیک ہوائی جہاز میں کھڑکی کے ساتھ والی نشست کسی خزانے سے کم نہیں ہوتی جس کی وجہ ہزاروں فٹ کی بلندی سے کیے جانے والے شاندار نظارے اور ان سے حاصل ہونے والا لطف ہے- لیکن چند ناقابلِ یقین تصاویر دیکھ کر آپ سب سے بہترین نشست جہاز کے کاکپٹ میں موجود نشستوں کو قرار دیں گے- جی ہاں دلچسپ مناظر کی یہ حیران کن تصاویر برطانیہ کی Monarch ائیر لائن کے دو پائلٹوں فوکس پال اور اشیش راوال نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے دورانِ پرواز کھینچی ہیں- یہ شاندار تصاویر مختلف مقامات کی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا اور ہزاروں صارفین نے انہیں پسند کیا-
 

image
یہ شاندار اور دلچسپ تصویر کیپٹن فوکس پال نے صبح کے ابتدائی لمحات میں کھینچی- یہ یارکشائر کے مشرقی ساحل پر واقع ایک پاور اسٹیشن کا منظر ہے-
 
image
انتہائی بلندی سے کیمرے میں محفوظ کیا جانے والا یہ روشنیوں بھرا نظارہ لندن کی ایک صاف و شفاف شام کا ہے جسے پائلٹ نے ہمیشہ کے لیے قید کرلیا-
 
image
کیپٹن پال فوکس نے ہوائی جہاز کے کاکپٹ سے کڑکتی بجلی کی تصویر بھی کھینچی جو کہ حقیقی معنوں میں انتہائی شاندار تصویر ہے-
 
image
بجلی کے اس طوفان کا ایک اور منظر جو کہ 39 ہزار فٹ کی بلندی سے دیکھا گیا- اس ایک تصویر کے ذریعے بھی کیپٹن فوکس نے انسٹاگرام پر کئی صارفین کے دل جیتے-
 
image
فرانس کے بجیرہ روم ساحل پر واقع ائیرپورٹ کی یہ شاندار تصویر جہاز میں موجود دوسرے پائلٹ اشیش راوال نے کھینچی ہے-
 
image
دونوں پائلٹ نے بلند پہاڑوں کی تصاویر بھی کھینچی اور یہ انہی میں سے ایک ہے جو دورانِ پرواز یورپی پہاڑوں کے اوپر سے کھینچی گئی ہے-
 
image
یہ اسپین کے Cantabrian نامی پہاڑ ہیں اور بلندیوں پر اڑنے والے جہاز سے اس منظر کو کیپٹن فوکس نے محفوظ کیا-
 
image
اس دلچسپ تصویر میں موجود یہ ونڈ ٹربائن مانچسٹر میں نارتھ ویلز کے ساحل پر نصب ہیں اور یہ تصویر بھی پال فوکس نے ہی کھیںچی-
 
image
 پال اور اشیش کے جہاز سے کچھ فاصلے پر اڑنے والے ایک اور جہاز کا منظر-
 
image
یہ میڈرڈ کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ہے اور فضا سے اس ائیرپورٹ کی یہ تصویر پائلٹ اشیش راوال نے کھینچی ہے-
 
image
یہ بہترین تصویر بھی اشیش راوال کا ہی کمال ہے اور بارسلونا شہر کا منظر ہے-
 
image
برطانیہ کے ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہوئے بادلوں کے اس ہجوم کی یہ دلچسپ تصویر پائلٹ فوکس پال نے کھینچی-
YOU MAY ALSO LIKE:

For many, the window seat in a plane is a treasured spot – because the views from 38,000ft can be spectacular. But the best seats in a plane, as these incredible photographs show, is in the cockpit. Monarch pilots Paul Fox and Ashish Raval now have thousands of Instagram followers thanks to the stunning images that they upload.