آپ کب نفسیاتی دباؤ کا شکار بن سکتے ہیں؟ خطرناک عوامل

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ نفسیاتی دباؤ کی اصل وجہ کیا ہے؟ ممکن ہے کہ آپ نے بھی زندگی میں کسی نہ کسی مرحلہ پر ڈپریشن یا نفسیاتی دباؤکا سامنا کیا ہو۔ کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی کچھ لوگ ڈپریشن کا نشانہ کیوں بنتے ہیں اور کچھ لوگ کیوں نہیں بنتے؟
 

image


نفسیاتی دباؤ یا "ڈپریشن"، ایک انتہائی پیچیدہ بیماری ہے۔ یہ بیماری کیوں ہوتی ہے؟ کوئی نہیں جانتا۔ لیکن کئی ایسی وجوہات ہیں جو ڈپریشن پر منتہج ہوتی ہیں۔ بعض اوقات کسی خطرناک یا پیچیدہ بیماری کی وجہ سے بھی کچھ لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتے ہیں، زندگی میں ہونے والی تبدیلیاں، کسی فیملی ممبر کی وفات، ازدواجی معاملات میں مسائل کا سامنا اور اس طرح کی دیگر وجوہات بعض اوقات اس بیماری کی وجہ بن جاتی ہیں۔کچھ لوگوں میں اس بیماری کی فیملی ہسٹری ہوتی ہے اور بعض ایسے افراد بھی پائے جاتے ہیں جنہیں اداسی اور تنہائی میں سکون ملتا ہے، ایسے لوگ بھی جلد ڈپریشن کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

نفسیاتی دباؤ کی بنیادی وجوہات
ڈپریشن کے خطرے کو بڑھانے والے کئی ایسے عوامل ہیں جن کی موجودگی میں ڈپریشن کا خطرے کے امکانات زیادہ سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے چند عوامل درج ذیل ہیں۔
· بد سلوکی ، برا سلوک: کسی بھی قسم کا جسمانی، جذباتی یا جنسی تشدد
· بعض ادویات : کچھ ادویات جو چہرے کی کیل چھائیوں کیلیے ہوتی ہیں، اور کچھ ایسی ادویات جو کہ اینٹی وائرل ہیں، ان میں بھی یہ خاصیت پاِئی گئی ہے
· گھریلو تنازعات، دفتری یا کام سے متعلقہ تنازعات و مسائل
· کسی قریبی رشتہ دار کی موت یا کسی رشتہ کا ٹوٹ جانا
· موروثی طور پر بیماری کا شکار ہونا
· اہم تہوار، دن اور مواقع مثلاً عید، شادی وغیرہ پر مختلف عوامل کی بنا پر
· ذاتی مسائل
· شدید بیماری
· تھائیرائڈ کی بیماری
 

image


میڈیکل کے ماہرین اور محققین اس بات پر متفق ہیں کہ نفسیاتی دباؤ کے شکار اور دوسرے افراد کے دماغوں میں کچھ فرق ضرور موجود ہے۔ مثال کے طور پر دماغ کا وہ حصہ جو یادداشت کو جمع کرنے کا کام کرتا ہے، نفسیاتی دباؤ کے شکار یا ایسے افراد جو ماضی میں ڈپریشن کا شکار رہے ہوں، میں عام افراد کی نسبت وہ حصہ چھوٹا پایا گیا ہے۔ لیکن محققین اس بات کی وضاحت نہیں کر پائے کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں یہ حصہ چھوٹا کیوں ہوتا ہے۔ لیکن یہ بات حتمی ہے کہ ڈپریشن ایک پیچیدہ بیماری ہے جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
 

image


ڈپرشن کے شکار افراد کو ایک اچھے نفسیاتی معالج سے رابطہ کرنا چاہیے جو مرض کی پیچیدگیوں کو سمجھتے ہوئے مریض کو ذہنی طور پر پُرسکون رکھنے کے لیے مختلف ادویات اور تکنیک استعمال کرتے ہیں تاک مریض کو رفتہ رفتہ نفسیاتی دباؤ سے نکالا جائے اور صحت مند زندگی کی جانب لایا جا سکے۔ یہ معالج سماجی مسائل کو سمجھتے ہوئے مریض کو نفسیاتی علاج کے ذریعے مایوسی اور ڈپریشن کی دیگر علامات سے چھٹکارا پانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

بیماری کی وجہ سے اس مرض کا شکار ہونے والوں کو اپنی بیماری پر قابو پانے کے لیے اچھے معالج سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ جو بیماری ڈپریشن کی وجہ بن رہی ہے، اس بیماری کو ختم کیا جا سکے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever wondered what causes clinical depression? Perhaps you have been diagnosed with major depression, and that's made you question why some people get depressed while others don't. Depression is an extremely complex disease. No one knows exactly what causes it, but it can occur for a variety of reasons. Some people experience depression during a serious medical illness.