پراسرار چٹان جو “ انڈے “ دیتی ہے

آپ نے آج تک مختنف جانوروں کے انڈے دینے کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی بھی کسی ایسی چٹان کے بارے میں بھی سنا ہے جو انڈے دیتی ہے- اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو چین کی ایک ایسی پراسرار چٹان کے بارے میں بتاتے جو 30 سالوں کے دوران گول اور بیضوی شکل کے انڈے نما پتھر دیتی ہے-
 

image


چین کے صوبے Guizhou کے علاقے Qiannan Buyi میں واقع اس Chan Da Ya نامی چٹان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے سائنسدانوں کو حیران اور پریشان کر رکھا ہے-

9 فٹ بلند اور 65 فٹ لمبی اس چٹان سے نمایاں ہونے والے یہ پتھر گول اور بیضوی شکل کے ہوتے ہیں اور ان کے سائز بھی مختلف ہوتے ہیں- یہ پتھر وقت کے ساتھ ساتھ چٹان کی سطح سے نکل کر ابھرتے رہتے ہیں اور بالآخر مکمل طور پر باہر نکل کر زمین پر گر جاتے ہیں- اس تمام عمل میں 30 سال کا عرصہ لگتا ہے-
 

image

چٹان کا انڈے ( پتھر ) دینے کا یہ نظارہ انتہائی منفرد ہوتا ہے اور ماہر ارضیات کو امید ہے کہ وہ جلد ہی اس راز سے پردہ اٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے-
 

image


چٹان کے اردگرد آباد چینی باشندے ان پتھروں کو اٹھا کر اپنے گھر لے جاتے ہیں اور ان کے نزدیک یہ خوش قسمتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں- گزشتہ چند سالوں کے دوران ان پتھروں کو فروخت بھی کیا گیا ہے اور بےپناہ منافع کمایا گیا ہے-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

If you’ve never heard of an egg-laying mountain, you probably don’t know about Chan Da Ya, a mysterious cliff in China that reportedly lays perfectly round or oval stone eggs every 30 years.