اوپو نے پاکستان کی 4G اسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پاکستان میں سال 2017 کی پہلی دو سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ تحقیقی ادارے جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیقی کے مطابق ہمیشہ سے جدت کے لئے کوشاں اسمارٹ فون برانڈ اوپو اب پاکستان کی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس بات کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے سامنے کیا گیا۔

صف اول کی مارکیٹ ریسرچ ایجنسی جی ایف کے (GFK) کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق جولائی 2017 میں اوپو A57اور اوپو A37 اسمارٹ فون پاکستانی 4Gاسمارٹ فون مارکیٹ میں اینڈرائڈ سے چلنے والے سب سے مقبول پانچ اسمارٹ فونز کی فہرست میں موجود رہے۔ اس سے اوپو R11اور اوپو A57کی عالمی کامیابی نظر آتی ہے۔ خودمختار تحقیقی ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ٹیکنالوجی مارکیٹ ریسرچ کے مطابق جولائی 2017 کے دوران دنیا میں سب سے مقبول اینڈرائڈ فونز کی فہرست میں دو پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

img


پاکستان میں سب سے زیادہ اینڈرائڈ فونز کی خریداری میں اوپو کا F3 بھی شامل ہے کیونکہ یہ پہلا اسمارٹ فون تھا جس نے پاکستانی صارفین کے لئے ڈوئل سیلفی کیمرا متعارف کرایا اور ملک بھر میں سیلفی رجحان پیدا کیا۔

اوپو پاکستان میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی پانے والا اسمارٹ فون برانڈ ہے جس میں اسکے بنیادی اسمارٹ فون ماڈلز اوپو F3، اوپو A37اور اوپو A57شامل ہیں۔ اوپو کے تیزی سے فروغ پانے کی وجہ اس کا ڈیزائن، مینوفیکچرنگ استعداد کار اور دیگر بہت سارے فیچرز ہیں۔ اس کے علاوہ اوپو سیلز کے مختلف انداز، صارفین تک رسائی بڑھا کر برتری حاصل کرنے کی حکمت عملی اور مارکیٹنگ کے ترغیبی طریقوں کے ساتھ حریفوں پر سبقت حاصل کرتا ہے۔

16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے اور طاقتور ترین خصوصیات کا حامل اوپو A57نوجوانوں میں تیزرفتاری سے سیلفی لینے کے باعث انتہائی مقبول ہے جبکہ اوپو A37اسمارٹ فون 16 ہزار 899 روپے کے ساتھ جدید ترین سہولیات کی پیشکش کرتا ہے۔

img


تحقیقی ادارے جی ایف کے کی تازہ ترین تحقیق کے ساتھ ایک اور خودمختار تحقیقی ادارے آئی ڈی سی (IDC) کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2016 میں عالمی سطح پر اوپو چوتھی پوزیشن پر براجمان تھا۔ سال 2016 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 153 فیصد کی نمایاں ترقی کے ساتھ اوپو پہلی بار اسمارٹ فونز فروخت کرنے والے صف اول کے پانچ اداروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

آئی ڈی سی کی تحقیق کے مطاق سال 2016 کی پہلی سہ ماہی میں اوپو نے 18.5 ملین یونٹس فروخت کے لئے پیش کئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں انکی تعداد 7.3 ملین یونٹس تھی۔ صف اول کے پانچ اسمارٹ فون برانڈ کی فہرست میں اوپو کی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں سب سے بہترین تھی۔

اب تک اوپو دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد افراد بشمول نوجوانوں کو شاندار کیمرا فون فوٹوگرافی کے استعمال کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
Total Views: 2146

Reviews & Comments