دلچسپ مقامات کے چونکا دینے والے فضائی مناظر

کبھی کبھی کیمرے کی آنکھ وہ مناظر بھی دکھا دیتی ہے جو انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوتے ہیں- ہم بات کر رہے ہیں فضا سے لی جانے والی چند ایسی حیرت انگیز اور چونکا دینے والی تصاویر کی جو دنیا کے مقبول اور معروف مقامات کی ہیں- مختلف مقامات کے یہ دلچسپ اور حیرت انگیز فضائی مناظر انسان کو تھوڑی دیر کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول سے بیگانہ کردیتے ہیں-
 

Nishinoshima Volcanic Acitivity
یہ جاپان کے شہر ٹوکیو کے جنوب میں واقع ایک جزیرے پر موجود آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کا منظر ہے جس کی یہ تصویر فضا سے کھینچی گئی ہے- اس آتش فشاں پہاڑ نے نومبر 2013 میں لاوا اگلنا شروع کیا اور اگست 2015 تک مسلسل اس سے دھویں نکلتے رہے-

image


The Empty Quarter
یہ دلچسپ فضائی تصویر دنیا کے سب سے بڑے صحرا رب الخالی کی ہے- یہ صحرا 650,000 اسکوائر کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس صحرا کے مختلف حصے کئی ممالک میں واقع ہیں جن میں سعودی عرب٬ عمان٬ یمن اور متحدہ عرب امارات میں شامل ہیں- یہ فضائی تصویر اس صحرا کے سعودی عرب میں واقع حصے کی ہے-

image


Tulips
یہ رنگا رنگ فضائی منظر مقبول پھول گلِ لالہ کے خوبصورت باغات کا ہے جو کہ نیدر لینڈ کے علاقے Lisse میں واقع ہیں- یہ پھول مارچ میں کھلنا شروع ہوتے ہیں اور اپریل کے اختتام تک اپنے عروج پر پہنچ جاتے ہیں- نیدر لینڈ میں سالانہ 4.3 بلین گلِ لالہ کے پھول پیدا ہوتے ہیں-

image


Eixample
یہ اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع Eixample ضلع کی ایک دلچسپ فضائی تصویر ہے- یہاں ایسی خاص ترتیب سے اپارٹمنٹس تعمیر کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک منفرد ڈیزائن کی شکل اختیار کر لی ہے- ان اپارٹمنٹ کی خاصیت یہ بھی ہے کہ ہر اپارٹمنٹ تک سورج کی روشنی پہنچتی ہے-

image


Angkor Wat
یہ ایک مشہور مندر ہے جو کہ کمبوڈیا میں واقع ہے- یہ مندر 12 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا اور 820,000 کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس مندر کے اردگرد ایک جنگل بھی واقع ہے-

image


Olives
یہ پرکشش فضائی تصویر اسپین کے علاقے Córdoba میں واقع پہاڑوں پر پھیلے زیتون کے درختوں کی ہے- یہاں سے حاصل ہونے والے زیتون میں سے 90 فیصد زیتون کا تیل جبکہ 10 فیصد زیتون کو براہ راست کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے-

image

Gemasolar Thermosolar Plant
یہ اسپین کے شہر Seville میں واقع ایک شمسی توانائی کے حصول کے لیے بنائے جانے والے ایک خاص پلانٹ کی فضائی تصویر ہے- یہ پلانٹ 2,650 heliostat شیشوں پر مشتمل ہے اور ان سورج کی روشنی براہ راست ان شیشوں پر پڑتی ہے-

image

Dadaab Refugee Camp
یہ شمالی کینیا میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ کا فضائی منظر ہے- تصویر میں دکھائی دینے والا حصہ جسے Hagadera کے نام سے جانا جاتا ہے اس کیمپ کا سب سے بڑا حصہ ہے جو کہ ایک لاکھ مہاجرین کا گھر ہے- یہ دنیا کا سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ ہے جس آباد افراد کی تعداد چار لاکھ ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Inspired by the “Overview Effect” – a sensation that astronauts experience when given the opportunity to look down and view the Earth from space – the breathtaking, high definition satellite photographs found in the book, Overview: A New Perspective by Benjamin Grant offer a new and stunning way to look at our world.