ڈپریشن دور کرنے والا جادوئی مشروم

قدرتی جڑی بوٹیوں میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے شفا اور طاقت کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔ پودوں اور جڑی بوٹیوں کے ذریعے کئی پیچیدہ اور لاعلاج بیماریوں کا علاج دریافت کیا جاچکا ہے۔ اب حال ہی میں امپیریل کالج لندن کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے عام پائے جانے والی کھُمبیوں سے ناقابل علاج ذہنی دباؤ کے علاج میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
 

image


ڈاکٹر روبن کارہارٹ ہیرس کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 19 مریضوں پر تجربات کیے۔ یہ تجربات 5 ہفتے تک جاری رہے، ان تجربات میں متاثرہ مریضوں کو 5 ہفتے تک سائیلو سائبین سے اخذ کردہ سائیکیڈیلک کی ایک خوراک استعمال کرائی گئی۔ اسٹڈی میں یہ دیکھا گیا کہ نصف مریضوں نے اپنی یاسییت اور ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرلی اور ان کی دماغی سرگرمیوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اس اسٹڈی کے دوران ظاہر ہوا کہ سائلو سائبین دماغ کے دو کلیدی حصوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔نمبر ایک امیگڈلا جو کہ جذبات جیسے کہ خوف اور تشویش کے بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، وہ اس کی فعالیت میں کمی واقع ہوئی جب کہ بہتری کی علامتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔دوسرے نمبر پر دماغ کے مختلف حصوں کا باہمی اشتراک سائلو سائبین کے استعمال کے بعد مزید مستحکم ہوا۔ڈاکٹر روبن کا کہنا تھا کہ یاسیت یا ذہنی دبائو کا شکار دماغ جکڑا ہوا تھا اور سائیکیڈیلک تجربے کے بعد وہ ری سیٹ ہوگیا۔
 

image

تاہم یہ ایک چھوٹی اسٹڈی تھی اور ہمارے پاس صحت مند لوگوں کا کوئی ایسا گروپ نہیں تھا جس سے دماغ کے اسکین کا موازنہ کیا جاتا۔

اگرچہ سے سائلو سائبین کے استعمال سے ذہنی دباؤ اور یاسیت سے نجات میں کامیابی تو ملی ہے تاہم ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ لوگ از خود اس کو استعمال کرنے سے گریز کریں کیوں کہ سائلو سائبین کے استعمال سے ذہنی دباؤ اور یاسیت سے تو نجات مل سکتی ہے لیکن دماغ کے دیگر افعال پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکا ہے۔
 

image

ڈاکٹر روبن کا کہنا تھا کہ ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے کہ آیا سائلو سائبین کو یاسیات اور ڈپریشن کے علاج طور پر قبول کیا جاسکتا ہے ، تاہم اس میں کوئی شک نہں کہ علاج کے لیے نئے طریقوں کی ضرورت ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Researchers find that the psychoactive compound in mushrooms may be helpful for patients with severe depression who did not respond to conventional therapy. Prof. David Nutt, the director of the Neuropsychopharmacology Unit in the Division of Brain Sciences at Imperial College London in the United Kingdom, is the senior author of the study paper.