ذہین افراد کی یہ عجیب نشانیاں آپ میں بھی ہیں؟

ایسا نظر آتا ہے کہ جدید سائنس ذہانت کے حوالے سے مخصوص اور روایتی رویوں کی نفی کرتے ہوئے ایسی عادات کے حامل افراد کو ذہین قرار دیتی ہے جن کا تصور کرنا مشکل ہے۔ ویسے اس بات سے اختلاف نہیں کہ ذہین افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں کافی مختلف ہوتے ہیں لیکن کیا ان میں اتنا فرق بھی ہوتا ہے؟ تو جانیں ڈان کے توسط سے کہ جدید سائنسی رپورٹس میں کیسے رویوں کے حامل افراد کو ذہین قرار دیا گیا ہے جو اکثر افراد کو مضحکہ خیز یا ناقابل برداشت لگتے ہیں۔
 

سست ہونا
ایک امریکی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وہ لوگ زیادہ ذہانت کے حامل ہوتے ہیں جو اپنے خیالات میں گم رہنے اور جسمانی طور پر سست یا کم متحرک ہوتے ہیں۔ ویسے یہ عادت تو ہوسکتا ہے کہ بیشتر افراد میں ہو مگر یہ جان لینا بہتر ہے کہ اپنی سستی کو آپ زیادہ ذہانت کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔

image


بھلکڑ ہونا
ویسے تو اچھی یاداشت کو عقلمندی کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ بھلکڑ ہوتے ہیں، ان میں بھی ذہانت کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے بقول ایسے لوگوں کا دماغ اس لیے چیزوں کو بھول جاتا ہے تاکہ نئے حالات سے مطابقت پیدا کرسکے اور دوسرا یہ کہ چھوٹی اور غیر اہم اشیاء کی تفصیلات ذہن سے نکال کر کسی منظرنامے کی مکمل تصویر کو اجاگر کرے۔ تو اگر کچھ بھول جائے تو جھنجھلانے کی بجائے اس خیال سے خوش ہوسکتے ہیں کہ اس سے دماغ کو نئے خیالات کے لیے جگہ مل گئی ہے۔

image


بدزبان ہونا
درحقیقت توہین آمیز الفاظ کا منہ سے نکلنا بھی زیادہ ذہانت کی علامت ہے کم از کم کچھ تحقیقی رپورٹس میں تو یہی بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد کا ذخیرہ الفاظ دیگر کے مقابلے میں زیادہ وسیع ہوتا ہے اور یہ زیادہ ذہانت کی ایک علامت ہے۔

image


لوگوں پر اعتماد کرنا
عقلمند افراد اکثر دوسروں پر اعتماد نہیں کرتے، مگر سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ ذہین افراد درحقیقت لوگوں پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ زندگی کو زیادہ بہتر انداز سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ عادت اعصاب کو مضبوط بناکر مختلف امراض سے بھی بچاتی ہے۔

image


بلی پالنا
کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق جو لوگ بلی پالنا پسند کرتے ہیں وہ شخصی لحاظ سے پرسکون، زیادہ حساس اور زیادہ آئی کیو لیول کے حامل ہوتے ہیں، اس کے مقابلے میں کتوں کو پسند کرنے والے زیادہ متحرک، کھلی شخصیت اور قوانین پر عمل کرنے والے ہوتے ہیں۔

image


سرخ گوشت کو پسند نہ کرنا
ایک تحقیق میں یہ عجیب بات سامنے آئی کہ زیادہ ذہانت کے حامل افراد سرخ گوشت پر چکن، مچھلی اور سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم ان غذائی ترجیحات کا انحصار مختلف حالات پر ہوتا ہے جیسے خاندان، صحت، عقیدہ اور رہنے کی جگہ وغیرہ شامل ہیں۔

image

خیالات کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام
ویسے تو لگتا ہے کہ ذہین افراد اکثر نئے خیالات کو سامنے لاتے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، اکثر ایسا نہیں ہوتا، زیادہ ذہانت رکھنے والے افراد غیرروایتی حل سوچنے کی صلاحیت تو رکھتے ہیں مگر ان کا اطلاق زندگی میں کر نہیں پاتے، درحقیقت جب وہ زندگی میں کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں تو ایک نیا آئیڈیا کے ان کے ذہن میں آجاتا ہے اور توجہ اس جانب مرکوز ہوجاتی ہے۔

image

کم سونا یا رات گئے تک جاگنا
ویسے کم سونے سے مراد بہت کم نیند نہیں، بلکہ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں، وہ کم سوتے بھی ہیں کیونکہ انہیں اپنے کام یا تعلیمی ادارے میں جانے کے لیے جلد اٹھنا پڑتا ہے۔ تو تحقیق کے مطابق رات گئے تک جاگنے والے افراد صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں آئی کیو لیول میں زیادہ آگے ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ کافی زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

image

ناخن چبانا
ویسے تو اس عادت کو اعصابی تناﺅ کی نشانی تصور کیا جاتا ہے مگر حالیہ تحقیقی رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھی ذہانت کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس طرح کی عادت جیسے ناخن چبانا، بال یا جلد کو کھینچنا وغیرہ، لوگوں کو بیزاری سے لڑنے میں مدد دیتی ہے اور غیر اطمینانی کی کیفیت کو کم کرتی ہے۔ کسی چیز میں پرفیکشن کی طلب میں ایسا کرنا ذہانت کی علامت ہوتا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In the real world, spotting intelligent people isn’t quite as simple as looking for people who babble gibberish like Benedict Cumberbatch in Sherlock. But scientific studies have shown that there are a few traits which are linked to high intelligence – and some of these are rather surprising.