ترکی: جھیل سے ہزاروں سال قدیم قلعہ دریافت اور پراسرار راز

حال ہی میں ترکی کی سب سے بڑی جھیل کی گہرائی سے ہزاروں سال پرانا قلعہ دریافت ہوا ہے جس کے بعد ماہرین نے کئی رازوں سے پردہ اٹھنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں- ماہرین کے ایک محتاط اندازے کے مطابق ترکی کی یہ جھیل خود تقریباً 600,000 سال پرانی ہے-
 

image


غوطہ خوروں نے اس قدیم قلعے کی باقیات ترکی کی Van نامی جھیل کی سطح سے دریافت کی ہیں جو کہ اب بھی انتہائی محفوظ حالت میں موجود ہیں- ماہرین کے مطابق یہ قلعہ 3 ہزار سال پرانا ہے جسے پراسرار تہذیب Urartu نے تعمیر کیا تھا-

ماہرین گزشتہ کئی دہائیوں سے اس جھیل کی گہرائی میں تحقیق کر رہے تھے جس کے نتیجے میں اب انہیں اسی جھیل کی گہرائی میں گم ہوجانے والا ایک قدیم قلعہ دریافت ہوا ہے-

قلعے کو دریافت کرنے والی ٹیم میں Yüzüncü Yıl یونیورسٹی کے محققین کے علاوہ زیرِ آب فوٹو گرافی کے ماہر Tahsin Ceylan اور غوطہ خور Cumali Birol بھی شامل تھے-
 

image

اس جھیل کے اردگرد کی آبادی کے پانی میں قدیم کھنڈرات کے غائب ہوجانے کے قصے سن کر محققین کی ٹیم نے یہاں تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا-

کئی دہائیوں پر مشتمل اس تحقیق کے دوران محققین نے اس جھیل سے ایک خاص قسم کی مچھلی٬ مرجان اور ایک ایسے روسی بحری جہاز کو بھی دریافت کیا جو اس مقام پر ڈوب گیا تھا- تاہم ماہرین حال ہی میں دریافت ہونے والے اس قلعے کو اب تک کی سب سے بڑی اور حیرت انگیز دریافت قرار دے رہے ہیں-
 

image

اس قدیم قلعے پر پتھروں کا اعلیٰ کام ہوا ہے جو کہ جھیل کے انتہائی کھارے پانی کے باوجود بھی بالکل محفوظ رہا اور اب بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے-

یہ قلعہ بھی اس علاقے میں دیگر ان دیہاتوں اور دیگر تعمیرات کی مانند اس وقت تعمیر کیا گیا تھا جب یہاں پانی کی سطح کم تھی-

Ceylan کا کہنا ہے کہ “ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ترکی کی اس جھیل کے کنارے متعدد تہذیبیں اور لوگ آباد تھے- لوگوں نے اسے “اوپری سمندر“ کا نام دیا اور ان کا ماننا تھا کہ یہاں بہت سی چیزیں چھپی ہوئی ہیں“-
 

image

“ لوگوں کے اس یقین کو اپنے دماغ میں رکھتے ہوئے ہم نے جھیل کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا کام شروع کیا اور ہم اس قلعے کی دریافت کی صورت میں اپنے اس کام میں کامیاب رہے“-

Urartu سلطنت پہاڑی خطے میں واقع ایک قدیم سلطنت تھی اور یہ پہاڑی خطہ کیسپین سمندر کے جنوب مغرب میں واقع تھی- آج یہ خطہ تقسیم ہو کر ارمینیا٬ مشرقی ترکی اور شمال مغرب ایران پر مشتمل ہے-
 

image

تاریخ کا مطالعہ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ Urartu تہذیب 8 ویں اور 9ویں صدی قبل مسیح میں مشرقِ وسطی میں ایک سیاسی طاقت کے طور پر جانی جاتی تھی- ان کے ملک کا نام Biainili تھا جس کا دارالحکومت Tushpa تھا جسے آج دنیا اسی جھیل کے طور پر جانتی ہے جہاں سے یہ قلعہ دریافت ہوا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The 3,000-year-old remains of an ancient fortification have been discovered at the bottom of Turkey's largest lake. Divers exploring Lake Van discovered the incredibly well preserved wall of a castle, thought to have been built by the Urartu civilisation.