روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے سے طبی فوائد

طبی جریدے بی ایم جے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی جائزے کے مطابق روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے سے طبی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ کافی پینے والوں میں جگر کی بیماریوں اور کچھ قسم کے سرطان پیدا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ دماغ کی رگ پھٹنے سے موت کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے لیکن محققین یہ ثابت نہیں کرسکے کہ ایسا کافی کی ہی وجہ سے ہوتا ہے۔
 

image


اس تحقیقی جائزے کے مطابق حمل کے دوران زیادہ کافی پینا نقصان دہ ہو سکتا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے کافی پینا شروع نہیں کرنا چاہیے۔

یونیورسٹی آف ساوتھ ایمپٹن کے محققین نے کافی کے انسان جسم پر پیدا ہونے والے اثرات کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا، جس میں 200 تحقیقات شامل تھیں اور ان میں بیشتر مشاہداتی تھیں۔

ایسے افراد کی نسبت جو کافی نہیں پیتے، وہ افراد جو تقریباً تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کافی استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ جگر کی بیماری اور سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں دیکھا گیا۔

تاہم اس تحقیق کے شریک منصف اور یونیورسٹی آف ساوتھ ایمپٹن میں شعبہ میڈیسن سے منسلک پروفیسر پال روڈرک کہتے ہیں کہ اس بنیاد پر وہ نہیں کہہ سکتے کہ کافی پینے سے ایسا ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ افراد کی عمر، تمباکو نوشی اور وہ لوگ کتنی ورزش کرتے ہیں یہ تمام عوامل بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔


Partner Content: BBC URDU

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

More good news for coffee drinkers: a review of existing studies has found that overall, moderate coffee consumption is tied to a much lower risk of chronic disease. However, there are some caveats. We often report on studies that examine the health benefits of coffee. And, much to our delight as drinkers of coffee, most of these studies bear good news.