گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گزشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں
 

image
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک مرتبہ پھر احتساب عدالت میں پیشی ہوئے۔
 
image
برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد گئے اور اہم شخصیات جن میں فنکار بھی شامل ہیں سے ملاقاتیں کیں۔
 
image
امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے مختصر دورے پر پاکستان آئے جہاں انھوں نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی۔
 
image
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی گولڈن جوبلی کے موقعے پر اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ عام کیا۔
 
image
لاہور میں عروسی ملبوسات پر مبنی فیشن شو منعقد ہوا۔
 
image
پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں دو کشتیاں ٹکرانے کے باعث حکام کے مطابق 20 سے زیادہ افراد ڈوب گئے۔
 
image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے
 
image
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ روکنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس منصوبے کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the Pakistan last week.