باہر کا کھانا ہماری صحت کا دشمن ہے

جیسے جیسے زمانہ جدید ہوتا جا رہا ہے لوگ مصروف ہوتے چلے جا رہے ہیں اور کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ گھر پر کھانا تیار کر سکے اب ہر کوئی مزیدار کھانے کھانا چاہتا ہے اور اس کے لئے اپنا پیسہ اور صحت دونوں کو برباد کرتا ہے-
 

image


آج کل بازار میں ملنے والے زیادہ تر کھانے مضر صحت ہوتے ہیں اس کا واضح ثبوت فوڈ اتھارٹی کے حالیہ چھاپے ہیں جو معروف ہوٹلوں پر مارے گئے اور پتا چلا کہ یہاں نہ صفائی کا بہتر بندوبست ہے اور نہ ہی معیاری کھانے مہیا کئے جاتے ہیں اس کے علاوہ کئی کئی دنوں کی باسی اشیاء کو کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے کھانوں کو مزیدار بنانے کے لئے ایسی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لئے مضر ہیں ۔

اگر گھر پر ہی کھانا بنا لیا جائے تو یہی آپ کی صحت کے لئے مفید ہے اس کے لئے آپ کو تھوڑا بہت وقت ضرور نکالنا چاہیئے خاص کر اپنے بچوں کو سکول کے لنچ باکس اور عام کھانے کھلانے میں باہر کی اشیاء سے اجتناب کریں-
 

image


ہم نے خود ہی بچوں کو برگر، پیزا اور ایسے ہی دوسرے کھانے کے لوازمات پر لگا دیا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اسی خوراک کے عادی ہو جاتے ہیں اب چاہے آپ انہیں گھر کا کھانا جتنا مرضی اچھا بنا کر دیں وہ اس کو کبھی نہیں کھائیں گے اس لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے بچوں کو شروع سے ہی گھر کے کھانوں کا عادی بنائیں اور باہر کے کھانوں کے مضر اثرات سے ان کو آگاہ بھی کریں تاکہ وہ اپنی صحت نہ گنوا بیٹھیں-

یقیناً ایسے بچے زیادہ صحت مند رہتے ہیں جو گھر کا کھانا استعمال کرتے ہیں باوجود ان بچوں کے جو باہر کے کھانے پر اکتفا کرتے ہیں۔

اگر باہر کھانا کھانا ہی ہے تو مہینے میں ایک بار کھایا جا سکتا ہے لیکن بہتر تو یہی ہے کہ گھر سے کھانا بنا کر باہر کسی پارک میں کھا لیا جائے ۔فوڈز اتھارٹی کی کاروائیوں سے اب باہر کے کھانوں میں کچھ بہتری آ رہی ہے لیکن پھر بھی پورے وثوق سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان میں کوئی مضر صحت چیز استعمال نہیں کی گئی کچھ ایسے ریسٹورنٹ ضرور ہوں گے جو حفظان صحت کا خیال رکھتے ہوں گے لیکن ایسے کم ہی ہوٹل ہوں گے۔
 

image


کوشش کریں کہ گھر میں سبزیوں کا استعمال زیادہ ہو جس گھر میں بھی سبزیوں کا استعمال ہوتا ہے ان گھرانوں میں کم لوگ ہی بیمار ہوتے ہیں اس کے علاوہ اپنے بچوں کی صحت کے لئے پھلوں کا استعمال بھی ضرورکروائیں۔

بہتر تو یہی ہے کہ آپ متوازن غذا کا استعمال کریں جس میں عام غذا کے علاوہ دودھ ، انڈے، دالیں، گوشت، چاول اور مچھلی کا استعمال بھی کیا جائے اس کے علاوہ موسم پھلوں کا تازہ جوس ضرور استعمال کریں یہ آپ کی جلد کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں۔سردیوں اپنے بچوں کو کم از کم ہفتہ میں ایک بار مچھلی ضرور کھلائیں تاکہ وہ سردی سے محفوظ رہ سکیں-
 

image

اگر ہفتہ میں ایک بار گھر پر بچوں کو خود سے فاسٹ فوڈ بنا کر دے دیں تو یہ باہر فاسٹ فوڈ کھانے سے بہتر ہوگا لیکن آہستہ آہستہ ان کو گھر کے کھانوں کا عادی بنائیں تاکہ ہماری آنے والی نسل صحت مند زندگی گزار سکے-

باہر کے کھانوں سے ہمیں فوڈ پوائزن، اسہال، پیٹ درد، بلڈ پریشر میں اضافہ،تیزابیت، موٹاپا، الرجی اور دوسرے کئی قسم کے امراض جنم لے سکتے ہیں اس لئے عقل مندی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنا پیسہ اور وقت باہر کے کھانوں میں برباد نہ کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Sitting down for a leisurely dinner at a full-service restaurant may sound like a healthier choice than grabbing a burger and fries at a drive-through. But is it really? That's the question that University of Illinois researcher Ruopeng An set out to explore by analyzing 2003-2010 data from the National Health and Nutrition Examination Survey from more than 18,000 Americans.